Chehrey Ki Jhayyan Pareshani Nahi - Article No. 2488

Chehrey Ki Jhayyan Pareshani Nahi

چہرے کی جھائیاں پریشانی نہیں - تحریر نمبر 2488

تھوڑی سی محنت سے آپ اپنے چہرے سے جھائیاں غائب کر سکتی ہیں

ہفتہ 19 دسمبر 2020

انسان کی خوبصورتی اس کے چہرے میں نہیں بلکہ باطن میں چھپی ہوتی ہے لیکن اس کا مقصد ہر گز یہ نہیں کہ آپ اپنا خیال نہ رکھیں۔آپ خود کو سنواریں گی تو آپ کے اندر کی شخصیت بھی خود میں نکھار محسوس کرے گی۔چہرے پر جھائیاں پڑنے سے عموماً خواتین پریشان ہو جاتی ہیں۔ جھائیاں اگر نہ بھی جائیں تو بھی آپ حسین ہیں،قدرت نے آپ کو جیسا بھی بنایا ہے آپ اس کی بہترین تخلیق ہیں۔
تاہم اگر تھوڑی سی محنت سے آپ اپنے چہرے سے جھائیاں غائب کر سکتی ہیں ،تو اس میں کوئی ہرج نہیں ہے۔اکثر خواتین یہ نہیں جانتی کہ کھانے پینے کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے یہ سارے مسائل جنم لیتے ہیں۔چہرے پر جھائیوں کی سب سے بڑی وجہ وٹامن ڈی،بی اور آئرن کی کمی ہے۔صبح ناشتے سے قبل ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک عدد لیموں کا رس ملا کر پینے سے چہرے پر جھائیاں ختم ہو جاتی ہیں،رنگت نکھرتی اور معدہ ٹھیک کام کرتا ہے۔

(جاری ہے)


سونف کو رات میں گرم پانی میں بھگو دیں اور نہار منہ شہد میں ملا کر استعمال کریں۔اس سے چہرے پر جھائیاں ختم ہو جائیں گی۔ہفتے میں ایک مرتبہ عرق گلاب میں پسا ہوا کافور ملا کر لگائیں۔سنگترے کے چھلکوں کو سکھا کر اس میں عرق گلاب اور لہسن شامل کرکے پیس لیں اور چہرے پر ملیں ،اس سے رنگ صاف اور جھائیاں ختم ہوتی ہیں۔ایک عام سوال ہے کہ جھائیاں کیوں پڑتی ہیں؟اگر چہرے کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو میل کی باریک تہہ جلد پر جم جاتی ہے،جس سے جلد خراب ہو کر اپنی رونق کھو دیتی ہے۔
اور چہرہ کھردرا ہو کر جھائیاں پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔اس لئے جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔کلینزنگ ملک سے 5 منٹ تک روزانہ چہرے پر مساج کرکے روئی سے صاف کریں۔اس کا روزانہ استعمال جلد کو صاف شفاف کرتا ہے۔
اس کے علاوہ ہلدی،لیموں اور خوبانی کے عرق بھی جلد کے لئے مفید ہیں ۔خوبانی جلد پر ایک جراثیم کش عمل رکھتی ہے یہ جلد کو بہت زیادہ موئسچرائز رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
جھائیاں ختم کرنے میں سبزیاں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔مولی کے دو ٹکڑے پیس کر اسے ایک چائے کا چمچہ دہی میں ملا کر چہرے پر لگائیں۔یہ چہرے کی تازگی اور جھائیوں کے لئے مفید ہے۔جھائیاں دور کرنے کے لئے گھریلو اُبٹن کا استعمال بھی نہایت اہم ہے۔مسور کی دال،انڈے کا چھلکا اور سوکھے مالٹے کے چھلکے ہم وزن لے کر پیس لیں،پھر اس مرکب میں تھوڑا سا پانی ملا کر لیپ بنا لیں،پھر اس کو چہرے پر لگائیں۔
ہم یہاں آپ کو ایک اور اُبٹن کے بارے میں بتا رہے ہیں،یہ بھی جھائیوں کے لئے خاص طور پر مفید ہے۔سب سے پہلے چنے کی دال دودھ میں بھگو کر ایک یا دو دن کے لئے رکھ دیں جب خشک ہو جائے تو اس کو پیس کر ابٹن کی طرح لگائیں۔اس کے علاوہ مہینے میں ایک بار فیشل اور دو مرتبہ فیس پالیشنگ سے بھی جھائیوں سے نجات ممکن ہے۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Chehrey Ki Jhayyan Pareshani Nahi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.