Hontoon Ki Khobsorti Or Dilkashi Barqarar Rakhne Ka Asaan Tariqa

ہونٹوں کی خوبصورتی اور دلکشی برقرار رکھنے کا آسان نسخہ

Hontoon Ki Khobsorti Or Dilkashi Barqarar Rakhne Ka Asaan Tariqa
شہد:
قدرت کا دیا ہوا ایک انتہائی مفید اور شفا دینے والا عنصرہے جو بیماریوں کا علاج بھی ہے اور اس میں چہرے کی خوبصورتی کا خزانہ بھی چھپا ہوا ہے اسی لیے اسے محفوظ ترین گھریلو نسخہ قرار دیا جاتا ہے۔ سونے سے قبل اپنے ہونٹوں پر تھوڑی مقدار میں شہد ہونٹوں پر لگائیں اور ہلکا سا مساج کر کے چھوڑ دیں اور صبح اٹھ کر ہلکے گرم پانی سے دھو لیں۔

اس کے مسلسل استعمال سے ہونٹوں پر سیاہی مائل داغ ختم ہوجائیں گے اور ان کا قدرتی حسن لوٹ آئے گا۔
سبزچائے کے ٹی بیگس:
سبز چائے کے استعمال شدہ ’بیگ‘ لیں اوراسے اپنے ہونٹوں پر لگا کر دبا لیں اور 3 سے 5 منٹس تک ایسے ہی رہنے دیں اور پھر ٹی بیگ ہٹا کر تھوڑی دیر ایسے ہی رہنے دیں۔

(جاری ہے)

اس نسخے کو ہفتے میں تین سے چار بار استعمال کریں پھر دیکھیں اس کا جادوئی اثر جو نہ صرف ہونٹوں کی خشکی ختم کردے گا بلکہ انہیں نرم اور ملائم بھی بنادے گا۔


چینی کے دانوں کا استعمال: چینی بھی مردہ اورخشک ہونٹوں کو تازگی دیتی ہے، آدھا چمچہ چینی لیں اور اس میں دو قطرے زیتون تیل ڈال کراسے اچھی طرح ملا لیں۔ نرم بالوں والا برش لے کر اس آمیزے کو اپنے ہونٹوں پر لگائیں اور 3 سے 5 منٹ لگا رہنے دیں پھر پانی سے دھو کر نرمی سے صاف کریں۔
گھی کا استعمال:
گھی بھی شہد کی طرح ہونٹوں کی حفاظت کرتا ہے اس کے لیے چند قطرے گھی لیں اور سونے سے قبل اپنے ہونٹوں پر لگا لیں، صبح اٹھ کر دھوکر انتہائی نرمی سے ہونٹ صاف کرلیں۔

یہ نسخہ ہونٹوں کے مردہ خلیوں کوزندگی دیتا ہے اور پھر سے تروتازہ بنا دیتاہے۔
لیموں کا جوس:
لیموں کے رس کا مناسب استعمال ہونٹوں کو نرم اور ملائم بناتا ہے اس کے لیے ایک ایک چمچہ بالائی لیں اور اس میں 3 قطرے لیموں کا رس ملا کر ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں اور سونے سے قبل اس آمیزے کو ہونٹوں پر لگائیں جس سے آپ کے ہونٹوں کی دلکشی برقراررہے گی۔
عرق گلاب اور گلیسرین:
ایک چمچہ گلیسرین اور ایک چمچہ عرق گلاب کو اچھی طرح ملادیں اور اسے ہونٹوں پر لگا کر سو جائیں، صبح اٹھ کر عام پانی سے دھولیں۔
تاریخ اشاعت: 2015-11-13

Your Thoughts and Comments

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Hontoon Ki Khobsorti Or Dilkashi Barqarar Rakhne Ka Asaan Tariqa" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.