Bacha Palna Bhi Art Se Kam Nahi - Article No. 2547

Bacha Palna Bhi Art Se Kam Nahi

بچہ پالنا بھی آرٹ سے کم نہیں - تحریر نمبر 2547

نومولود بچوں میں عام مسائل توجہ طلب ہیں

پیر 15 مارچ 2021

ماں بننے کے لئے کتنی ہی تیاری کر لی جائے۔نانی دادی کے مشوروں کو بغور سنا جائے،کتابیں پڑھ لی جائیں اور انٹرنیٹ پر معلومات جمع بھی کر لی جائیں اور Apps بھی ڈاؤن لوڈ کر لی جائیں نومولود بچوں کے کچھ عمومی مسائل پھر بھی ماؤں کو بوکھلا دیتے ہیں۔ڈاکٹر عائشہ عارف لاہور کے جناح اسپتال میں متعدد افعال کی سربراہ ہیں اور دن بھر درجنوں خواتین سے رابطے میں رہتی ہیں جو نومولود بچوں کے مسائل لے کر آتی ہیں۔
مسائل کا دباؤ بھی بڑھا ہے اور خود ان کی جسمانی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ذیل میں ہم آپ کی رہنمائی کے لئے ڈاکٹر عائشہ کے مشورے شائع کر رہے ہیں۔
کولک یا پیٹ درد کا مسئلہ
مائیں سب سے زیادہ اس شکایت کے ساتھ آتی ہیں کہ بچہ زور لگاتا ہے،اس کا چہرہ سرخ ہو جاتا ہے اور بے حد روتا ہے۔

(جاری ہے)

پیٹ درد کے اس مسئلے کو طبی اصطلاح میں کولک کا نام دیا جاتا ہے۔

بچوں میں یہ کیفیت عام طور پر شام کے وقت زیادہ ہوتی ہے۔یہ کیفیت رفتہ رفتہ خود ہی بہتر ہوتی چلی جاتی ہے اہم بات یہ ہے کہ کیا بچے کی نشوونما صحیح ہو رہی ہے۔وہ دودھ پیتا ہے۔ہاضمے کا مسئلہ تو نہیں وزن مناسب حد تک بڑھ رہا ہے۔اگر آپ کا بچہ فیڈ پر ہے یعنی قدرتی دودھ پلا رہی ہیں تو آپ اپنی غذا پر توجہ دیں کہیں آپ بے حد ثقیل اور زیادہ روغنی یا میٹھی غذائیں تو استعمال نہیں کر رہیں۔
سلاد اور دودھ کا استعمال کرتی ہیں یا نہیں؟
بچے کا دودھ الٹنا
بہت سی مائیں اس بات سے پریشان ہوتی ہیں کہ بچہ دودھ الٹ دیتا ہے۔یہ شکایت بھی بچے کے بیٹھنے کی عمر میں ختم ہو جاتی ہے۔اس کے لئے مشورہ یہ ہے کہ دودھ پلانے کے بعد بچے کو کندھے سے لگا کر اس وقت تک تھپتھپایئے جب تک وہ ڈکار نہ لے لے۔دودھ پلاتے وقت بھی بچے کو سیدھا نہ لٹایئے بلکہ بچے کا سر ذرا اونچا رکھا جائے۔

بچے کا بار بار پوٹی کرنا
ڈاکٹر عائشہ کا کہنا ہے کہ بعض بچے دن میں چھ سے آٹھ مرتبہ پوٹی کر سکتے ہیں۔یہ بھی نارمل ہے۔
بچے کا پیٹ نہیں بھرتا
قدرتی دودھ پلانے والی خواتین اکثر متفکر ہوئی ہیں کہ بچے کا پیٹ نہیں بھرتا اور وہ بار بار دودھ مانگتا ہے۔دراصل ماں کا دودھ جلد ہضم ہوتا ہے اس لئے بچہ اگر دو گھنٹے سے بھی کم وقفے میں دودھ کے لئے روئے تو یہ عام بات ہے۔
اس پر پریشان نہ ہوں۔خود پانی زیادہ پئیں اور بچے کو بار بار دودھ پلاتی رہیں۔
بچہ رات کو سوتا نہیں
رات بھر بچہ ماں سے بار بار دودھ مانگے یا ضروریات سے فارغ ہو تو ماں کے لئے بیدار رہنا لازمی ہے اس طرح اس کی صحت متاثر ہوتی ہے اور وہ رات کو نیند نہیں لے پاتی۔بچہ دن بھر سوتا ہے تو آپ کے لئے لازم ہے کہ آپ بھی دن کے کسی حصے میں نیند پوری کر لیں۔
ڈاکٹر سے مشورہ بھی کریں۔ویسے دو سے تین ماہ میں بچے کے جاگنے اور سونے کا دورانیہ بدل جاتا ہے۔ایسا نہیں سمجھنا چاہئے کہ بچہ نارمل نہیں یا انوکھی خاصیت لے کر پیدا ہوا ہے اور ہر مسئلے کا حل گرائپ واٹر بھی نہیں تاہم آپ وقفے وقفے سے دودھ پلایئے۔خود بھی کچھ کچھ ہلکی غذا لیجئے اور بچے کے اس دور کو بھی پرلطف بنایئے۔ایک دفعہ روٹین Set ہو گئی تو یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔فی الفور آپ اندھیرے،پرسکون ماحول اور خاموشی سے آنکھیں موندھے بستر پر دراز تو ہوں۔

Browse More Child Care & Baby Care Articles

Special Child Care & Baby Care Articles article for women, read "Bacha Palna Bhi Art Se Kam Nahi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.