Bachay Ki Sehat Ghar Bhar Ka Sukoon - Child Care & Baby Care Articles
بچے کی صحت۔ گھر بھر کا سُکون - بچے کی نگہداشت
ہفتہ 15 اگست 2015

صدف آصف:
صحت مند اور چاق چوبند رہنے کے لئے ہمیں چاہیے کہ ہم متوازن غذا کھائیں ۔ آج کل کھانے پینے کی زیادہ تر اشیا میں ملاوٹ کی جاتی ہے۔ ایسے ماحول میں خاندان بھر کو مختلف امراض سے بچانے اور تندرست رکھنے کے لئے متوازن اور صحت بخش غذاوٴں کے انتخاب میں مشکل پیش آتی ہے لیکن اگر ہم کوشش کریں تو ایسی غذاوٴں کو اپنے دستر خوان کی زینت بنا سکتے ہیں۔
والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی ذہنی تربیت کے ساتھ جسمانی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ تمام والدین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے خوب تندرست و توانا ہوں لیکن اس کے لئے انھیں چاہیے کہ وہ ان کے کھانے پینے کا خیال رکھیں خاص طور پر ماں پرا س ذمے داری زیادہ ہوتی ہے۔ جب بچہ چھے ماہ کا ہو جائے تو اس کے دودھ پلانے کے علاوہ ہلکی پھلکی غذائیں بھی کھلانی شروع کریں۔
چھوٹی عمر کے بچوں کو خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ بچوں کو ٹھوس اور متوازن غذا کھلانی چاہیے مگر ان کوا پنا دودھ بھی پلاتی رہیں۔ اگر بچہ ماں کا دودھ پینے والی مدت پوری کر چکا ہے تب بھی اسے دن میں ا یک چھوٹا گلاس دودھ کا ضرور پلانا چاہیے۔ دودھ میں موجود کیلسئیم اور چکنائی ہڈیوں کو مضبوط کرتے ہیں اور جسم کی بڑھوتری کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔
کچھ بچے کھانے کے معاملے میں ماوٴں کو بہت تنگ کرتے ہیں۔ مائیں پریشان ہو کر بچے کا منھ زبردستی کھول کر غذا اُس میں ٹھونسنے کی کوشش کرتی ہیں جس سے بچہ بُری طرح چڑجاتا ہے اور غذا منھ سے نکال دیتا ہے ۔ بچے کو ہر وقت کھلانے کی کوشش نہ کریں۔ اس کے لئے ہمیشہ کھانے کے اوقات مقرر کریں۔ مقررہ وقت پر جب بچے کو بھوک لگے گی وہ شوق سے کھانا کھائے گا۔
بعض خواتین صرف موٹے بچوں کو بہت صحت مند سمجھتی ہیں ، حال آنکہ ایسا سمجھنا غلط ہے۔ کچھ بچے قدرتی طور پر دُبلے پتلے ہوتے ہیں۔ ان کی مائیں پریشان رہتی ہیں کہ ان کے بچے اتنے دُبلے پتلے کیوں ہیں اور انھیں موٹا کس طرح کیا جائے۔ جو بچہ دُبلا پتلا ہونے کے باوجود ذہین اور چاق چوبند ہے وہ تندرست ہے ۔ مٹاپے کو بچے کی تندرستی سے جوڑنا غلط ہے۔ بچے کو تندرست اور توانا بنانے کے لئے اسے ایسی متوازن غذائیں کھلائی جائیں جو اس کی صحت کیلئے مفید ہوں جیسے تازہ سبزیاں دالیں پھل دودھ اور اس سے بنی ہوئی غذائیں۔ بچوں کو بازاری مشروبات اور غذاوٴں سے دور رکھنا چاہیے اور انھیں گھر کی بنی ہوئی غذائیں کھلانی چاہییں۔
یاد رکھیے جو بچے بازاری کھانے کھاتے ہیں ان کا وزن بڑھ جاتا ہے اور وہ معدے کی کئی بیماریوں میں بھی مبتلا ہو جاتے ہیں۔بچوں کو ایسی غذائیں کھلائی جائیں جن سے ان کے جسم کو فولاد کیلسئیم اور لحمیات (پروٹینز) کی فراہمی بہ آسانی ہو سکے۔
آلو ایسی سبزی ہے جو ہر گھر میں پکتی ہے ۔ آلو میں نشاستے کی وافر مقدار ہوتی ہے ۔ چھوٹے بچوں کو آلو مختلف طریقوں سے پکا کر کھلایا جا سکتا ہے۔ ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ دو تین آلو اُبال کر ان کا بھرتا بنا لیا جائے۔ پھر ان میں تھوڑا سا نمک اور چٹکی بھر کالی مرچ ملا لی جائے۔ یہ بھرتا تھوڑا تھوڑا کر کے بچے کو کھلائیں وہ خوشی سے کھالے گا۔ دیسی فرغی کے سُوپ میں سے کچھ بوٹیاں نکال کر ان کے ریشے کر کے آلو کے بھرتے میں ملا کر بچے کو کھلائیں بچہ یہ بھی خوشی سے کھالے گا۔ اگر بچہ اسکول جاتا ہے تو اس کے لنچ کے ڈبے میں فرنچ فرائز بنا کر رکھ دیں۔
بچوں کو دیسی مرغی کا سوپ بنا کر پلائیں۔ اگر سوپ میں تھوڑی سی کٹی ہوئی پالک یا گاجر بھی ملا دی جائے تووہ زیادہ مزے دار اور توانائی بخش ہو جاتا ہے۔ دودھ یا ساگودانے کی کھیر بھی بچے کے لئے مفید ہوتی ہے۔ تھوڑے سے چاول اور مونگ کی دال کی کھچڑی بنا کر بچے کو کھلائیں۔ بچے کچھڑی شوق سے کھاتے ہیں۔ بچوں کو گندم یا جَو کا دلیا بھی کھلائیں۔ دلیا میٹھا بھی بنایا جا سکتا ہے اور نمکین بھی۔اگر دلیا دودھ اور شکر کے ساتھ ملاکر پکائیں تو مزے داربنتا ہے ۔ میٹھا دلیا بچے شوق سے کھاتے ہیں۔ دلیے کوگوشت کی یخنی اور مونگ کی دال میں ملا کر بھی پکایا جا سکتا ہے ۔ نمکین دلیا بھی بچے شوق سے کھاتے ہیں۔نمکین دلیا ذائقے دار اور غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے۔ اس دلیے میں لحمیات، نشاستہ اور چکنائی ہوتی ہے جو بچے کی صحت کیلئے مفید ہوتی ہے۔
سادہ کسٹرڈ بھی بچوں کو مرغوب ہوتا ہے۔ دودھ میں کیلا ملا کر بچے کوکھلائیں۔ اس سے اسے کیلسئیم اور یشہ دونوں ملیں گئے۔ بچے کی صحت کیلئے اسے اُبلا ہوا صاف ستھرا پانی پلانا چاہیے۔ بچے کی صحت کے معاملے میں والدین کو ہرگز غفلت نہیں برتنی چاہیے۔
صحت مند اور چاق چوبند رہنے کے لئے ہمیں چاہیے کہ ہم متوازن غذا کھائیں ۔ آج کل کھانے پینے کی زیادہ تر اشیا میں ملاوٹ کی جاتی ہے۔ ایسے ماحول میں خاندان بھر کو مختلف امراض سے بچانے اور تندرست رکھنے کے لئے متوازن اور صحت بخش غذاوٴں کے انتخاب میں مشکل پیش آتی ہے لیکن اگر ہم کوشش کریں تو ایسی غذاوٴں کو اپنے دستر خوان کی زینت بنا سکتے ہیں۔
والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی ذہنی تربیت کے ساتھ جسمانی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ تمام والدین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے خوب تندرست و توانا ہوں لیکن اس کے لئے انھیں چاہیے کہ وہ ان کے کھانے پینے کا خیال رکھیں خاص طور پر ماں پرا س ذمے داری زیادہ ہوتی ہے۔ جب بچہ چھے ماہ کا ہو جائے تو اس کے دودھ پلانے کے علاوہ ہلکی پھلکی غذائیں بھی کھلانی شروع کریں۔
(جاری ہے)
کچھ بچے کھانے کے معاملے میں ماوٴں کو بہت تنگ کرتے ہیں۔ مائیں پریشان ہو کر بچے کا منھ زبردستی کھول کر غذا اُس میں ٹھونسنے کی کوشش کرتی ہیں جس سے بچہ بُری طرح چڑجاتا ہے اور غذا منھ سے نکال دیتا ہے ۔ بچے کو ہر وقت کھلانے کی کوشش نہ کریں۔ اس کے لئے ہمیشہ کھانے کے اوقات مقرر کریں۔ مقررہ وقت پر جب بچے کو بھوک لگے گی وہ شوق سے کھانا کھائے گا۔
بعض خواتین صرف موٹے بچوں کو بہت صحت مند سمجھتی ہیں ، حال آنکہ ایسا سمجھنا غلط ہے۔ کچھ بچے قدرتی طور پر دُبلے پتلے ہوتے ہیں۔ ان کی مائیں پریشان رہتی ہیں کہ ان کے بچے اتنے دُبلے پتلے کیوں ہیں اور انھیں موٹا کس طرح کیا جائے۔ جو بچہ دُبلا پتلا ہونے کے باوجود ذہین اور چاق چوبند ہے وہ تندرست ہے ۔ مٹاپے کو بچے کی تندرستی سے جوڑنا غلط ہے۔ بچے کو تندرست اور توانا بنانے کے لئے اسے ایسی متوازن غذائیں کھلائی جائیں جو اس کی صحت کیلئے مفید ہوں جیسے تازہ سبزیاں دالیں پھل دودھ اور اس سے بنی ہوئی غذائیں۔ بچوں کو بازاری مشروبات اور غذاوٴں سے دور رکھنا چاہیے اور انھیں گھر کی بنی ہوئی غذائیں کھلانی چاہییں۔
یاد رکھیے جو بچے بازاری کھانے کھاتے ہیں ان کا وزن بڑھ جاتا ہے اور وہ معدے کی کئی بیماریوں میں بھی مبتلا ہو جاتے ہیں۔بچوں کو ایسی غذائیں کھلائی جائیں جن سے ان کے جسم کو فولاد کیلسئیم اور لحمیات (پروٹینز) کی فراہمی بہ آسانی ہو سکے۔
آلو ایسی سبزی ہے جو ہر گھر میں پکتی ہے ۔ آلو میں نشاستے کی وافر مقدار ہوتی ہے ۔ چھوٹے بچوں کو آلو مختلف طریقوں سے پکا کر کھلایا جا سکتا ہے۔ ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ دو تین آلو اُبال کر ان کا بھرتا بنا لیا جائے۔ پھر ان میں تھوڑا سا نمک اور چٹکی بھر کالی مرچ ملا لی جائے۔ یہ بھرتا تھوڑا تھوڑا کر کے بچے کو کھلائیں وہ خوشی سے کھالے گا۔ دیسی فرغی کے سُوپ میں سے کچھ بوٹیاں نکال کر ان کے ریشے کر کے آلو کے بھرتے میں ملا کر بچے کو کھلائیں بچہ یہ بھی خوشی سے کھالے گا۔ اگر بچہ اسکول جاتا ہے تو اس کے لنچ کے ڈبے میں فرنچ فرائز بنا کر رکھ دیں۔
بچوں کو دیسی مرغی کا سوپ بنا کر پلائیں۔ اگر سوپ میں تھوڑی سی کٹی ہوئی پالک یا گاجر بھی ملا دی جائے تووہ زیادہ مزے دار اور توانائی بخش ہو جاتا ہے۔ دودھ یا ساگودانے کی کھیر بھی بچے کے لئے مفید ہوتی ہے۔ تھوڑے سے چاول اور مونگ کی دال کی کھچڑی بنا کر بچے کو کھلائیں۔ بچے کچھڑی شوق سے کھاتے ہیں۔ بچوں کو گندم یا جَو کا دلیا بھی کھلائیں۔ دلیا میٹھا بھی بنایا جا سکتا ہے اور نمکین بھی۔اگر دلیا دودھ اور شکر کے ساتھ ملاکر پکائیں تو مزے داربنتا ہے ۔ میٹھا دلیا بچے شوق سے کھاتے ہیں۔ دلیے کوگوشت کی یخنی اور مونگ کی دال میں ملا کر بھی پکایا جا سکتا ہے ۔ نمکین دلیا بھی بچے شوق سے کھاتے ہیں۔نمکین دلیا ذائقے دار اور غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے۔ اس دلیے میں لحمیات، نشاستہ اور چکنائی ہوتی ہے جو بچے کی صحت کیلئے مفید ہوتی ہے۔
سادہ کسٹرڈ بھی بچوں کو مرغوب ہوتا ہے۔ دودھ میں کیلا ملا کر بچے کوکھلائیں۔ اس سے اسے کیلسئیم اور یشہ دونوں ملیں گئے۔ بچے کی صحت کیلئے اسے اُبلا ہوا صاف ستھرا پانی پلانا چاہیے۔ بچے کی صحت کے معاملے میں والدین کو ہرگز غفلت نہیں برتنی چاہیے۔
تاریخ اشاعت:
2015-08-15
Your Thoughts and Comments
Special Child Care & Baby Care Articles article for women, read "Bachay Ki Sehat Ghar Bhar Ka Sukoon" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید بچے کی نگہداشت سے متعلق
-
بچوں کو موسم سرما کے اثرات سے کیسے محفوظ رکھیں
-
پری میچور،بچوں کی دیکھ بھال
-
کیا آپ کا بچہ دانت نکال رہا ہے
-
بچوں کا بخار اور احتیاطی تدابیر
-
وبا کے دنوں میں بچوں کی حفاظت
-
نومولود کی نگہداشت کے چند قواعد و ضوابط
-
بچہ پالنا بھی آرٹ سے کم نہیں
-
چھوٹے بچوں کو ٹھنڈے موسم سے محفوظ رکھیں
-
گرم موسم،بچے اور گرمی دانے
-
خصوصی بچوں کی نگہداشت کے مسائل
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.