Araish Khana - Common Ghaltiyon Se Bachain - Article No. 3246

Araish Khana - Common Ghaltiyon Se Bachain

آرائش خانہ ۔ کامن غلطیوں سے بچیں - تحریر نمبر 3246

آرائش خانہ کے دوران خواتین سے کچھ غلطیاں سرزد ہوتی ہیں جس کی وجہ سے سجاوٹ پوری طرح سے کامیاب نہیں ہوتی اور دیکھنے والوں کو بھی مزہ نہیں آتا

پیر 19 فروری 2024

گھر کی آرائش خاتونِ خانہ کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے اس مقصد کے لئے بازاروں کے چکر کاٹے جاتے ہیں اور آرائش خانہ پر مبنی میگزینز میں سے بہترین پردوں‘ڈیکوریشن‘فرنیچر کا انتخاب کیا جاتا ہے آرائش خانہ میں دلچسپی رکھنے والی خواتین گھر کے ہر کونے کو سجا سنورا دیکھنا چاہتی ہیں لیکن ذرا ٹھہریئے!کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ سجاوٹ کے تمام طریقے اپنانے کے باوجود آپ کا گھر اتنا اچھا نہیں لگ رہا جتنا کہ آپ چاہتی تھیں۔
دراصل آرائش خانہ کے دوران خواتین سے کچھ غلطیاں سرزد ہوتی ہیں جس کی وجہ سے سجاوٹ پوری طرح سے کامیاب نہیں ہوتی اور دیکھنے والوں کو بھی مزہ نہیں آتا!
معروف ڈیزائنر اس سلسلے میں چند اصول بتاتے ہیں جن پر عمل کرنے سے گھر کی آرائش کرتے ہوئے آپ غلطیاں کرنے سے بچ سکیں گی۔

(جاری ہے)

پہلی بات تو یہ ہے کہ گھر کی ہر دیوار پر ڈیزائن بنانا چھوڑ دیں۔پھول‘پرندے وغیرہ دیواروں کو تنگ بناتے ہیں۔

جس سے کمرہ چھوٹا لگنے لگتا ہے اس کی بجائے آپ دیواروں کو سادہ رکھیں کمروں میں بھاری اور زیادہ سامان مت بھریں۔اس طرح کمرے خود آپ کو خوفزدہ کر دیں گے۔سامان کم ہو لیکن صرف ضرورت کا ہو تو زیادہ بہتر ہے۔بڑے کمرے میں چھوٹا رگ اور چھوٹے کمرے میں بڑا قالین بہت برے لگتے ہیں۔اس سے اجتناب کیجیے۔اگر کمرہ بڑا ہو اور رگ چھوٹا تو ایسا لگے گا گویا آپ کچھ ڈھونڈ رہے ہیں۔
دیواروں پر زیادہ تصویریں لگانا مناسب نہیں لگتا لیکن اگر ذرا سی اونچائی پر تصویریں لگانا ضروری ہیں تو تصویریں پکڑنے کے لئے کسی کا سہارا ضرور لیں تاکہ آپ کو دیوار کی وسعت کا اندازہ ہو سکے۔
ایک اور غلطی جو اکثر کی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ کمرے میں ایک دوسرے سے مطابقت رکھنے والی بہت سی چیزیں بھر دی جاتی ہیں جس سے کمرے کی سجاوٹ بورنگ لگنے لگتی ہے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ کنٹراس کلر کی اشیاء رکھی جائیں جو ایک دوسرے کے ساتھ اچھی لگیں۔آرائش خانہ کے لئے پہلے فرنیچر اور پردوں کا انتخاب کریں اس کے بعد کمرے کے رنگ کا پہلے رنگ مت کروائیں کبھی آرائش خانہ پر مبنی رسائل دیکھ کر گھر ڈیزائن کرنے کی کوشش نہ کریں۔آرائش خانہ کرتے ہوئے اپنی شخصیت کو سامنے رکھتے ہوئے ڈیزائننگ کیجیے۔ایک پرسنل ٹچ ضرور آنا چاہیے۔
رسائل سے لئے گئے آئیڈیاز میں وہ نرمی اور گرمی نہیں ہوتی جو خود آپ کی ایچ میں ہوتی ہے۔آپ کا گھر اپنا ہے اسے ہوٹل کی طرح نظر نہیں آنا چاہیے۔آرائش کرتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اس میں آپ کی محبت اور توجہ صاف نظر آئے ایک اور بات کبھی سستی اشیاء کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ جلد خراب ہو جاتی ہیں اور مہنگی و معیاری اشیاء خرید کر آپ دہرے نقصان سے بچ سکیں گی۔اپنے گھر میں سرمایہ کاری کریں اور پھر اس خوبصورت گھر میں سکون کی زندگی گزاریں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Araish Khana - Common Ghaltiyon Se Bachain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.