Choti Cheezain Bari Sajawat - Article No. 3174

Choti Cheezain Bari Sajawat

چھوٹی چیزیں، بڑی سجاوٹ - تحریر نمبر 3174

پرانے پنجرے،جار اور بوتلوں وغیرہ سے آرائشی اشیاء بن سکتی ہیں

پیر 17 جولائی 2023

آمنہ ماہم
اکثر خواتین کو گھر کی سجاوٹ بہت مشکل کام لگتی ہے کیونکہ اس کام کیلئے اچھے خاصے پیسے درکار ہوتے ہیں۔تاہم کچھ ایسی تجاویز ضرور قابل عمل ہیں جن پر عمل کر کے آپ بغیر پیسے خرچ کئے اور انتہائی آسانی سے اپنے گھر کو خوبصورت بھی بنا سکتی ہیں اور اس کام کیلئے آپ کو کسی مشکل کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔تو آئیں آغاز کرتے ہیں اور آپ کو گھر سجانے کے اہم طریقے بتاتے ہیں۔

آپ کو اپنی خواب گاہ کی دیوار کو خالی رکھنے کی ضرورت نہیں۔آج کل ایک رجحان عام ہے کہ ایک لائیننگ کا پیس لے کر اس پر چند تصاویر چپکائیں اور بیڈ کی پچھلی دیوار پر دوہک لگا کر ایک ڈوری سے ان کو جوڑ دیں۔اسے عام تاثر دینے کیلئے ڈوری کے سروں کی لمبائی مختلف رکھیں اور انہیں کاٹنے کی کوشش بالکل نہ کریں۔

(جاری ہے)


پرانے پنجرے کا نیا استعمال:
کیا آپ کا وہ پنجرہ ابھی تک سٹور میں پڑا ہے جو آپ نے کسی زمانے میں اپنے پیارے طوطے کیلئے خریدا تھا؟تو اب وقت ہے کہ آپ اسے باہر نکالیں،اس پر رنگ کریں اور اسے اپنے گھر کے لان میں کسی درخت کی ایک شاخ سے لٹکا دیں۔

یہ سادہ سا اضافہ آپ کے لان کو قدیم حسن سے مالا مال کر دے گا۔
شیشے کے جار:
ہم جانتے ہیں کہ آپ زیادہ تر اپنے فالتو شیشے کے جار مصالحے ترتیب دینے کیلئے استعمال کرتے ہیں،مگر کیا آپ نے کبھی ان کے زیادہ تخلیقی استعمال کے بارے میں سوچا ہے؟جی ہاں انہی جارز پر رنگ کر کے اور مٹی بھر کے آپ ان میں پودے بھی اُگا سکتی ہیں اور انہیں گھر کے مختلف کمروں میں سجا سکتے ہیں۔
کچن کیلئے ان میں تازہ جڑی بوٹیاں لگائیں اور باقی کمروں میں رکھے جانے والے جارز میں خوبصورت آرائشی پودے اُگائے جا سکتے ہیں۔
بوتل سے بنے آرائشی ٹکڑے:
ایک عام کولڈ ڈرنک کی بوتل کو بے حد خاص آرائشی ٹکڑے میں کیسے بدلا جا سکتا ہے،بس ایک بوتل لے کر اس پر رسی نما ڈوری گلو کی مدد سے لپیٹتے جائیں اور یہ شاہکار تخلیق کریں۔آخر میں اس میں پھول وغیرہ لگا کر اسے مکمل کیا جا سکتا ہے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Choti Cheezain Bari Sajawat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.