Naya Paint Karen - Ghar Jadeed Banaye - Article No. 3202

Naya Paint Karen - Ghar Jadeed Banaye

نیا پینٹ کریں ۔ گھر جدید بنائیں - تحریر نمبر 3202

موسم سرما کی آمد آمد ہے

منگل 17 اکتوبر 2023

ہماء غفار
موسم سرما کی آمد آمد ہے۔ان دنوں میں ہر کوئی گھر پر وقت گزارنا پسند کرتا ہے۔ان حالات میں اگر آپ اپنے گھر کو خوبصورت پینٹ سے سجا لیں تو موسم سرما اچھا گزرے گا اور آپ کمرے میں بیٹھ کر سکون محسوس کریں گے۔آپ نے لوگوں سے اکثر یہ کہتے سنا ہو گا کہ سفید،کریم اور بھورے رنگ کی دیواروں والے کمرے دکھنے میں بڑے لگتے ہیں اور یہ ایسے رنگ ہیں،جن سے آپ کبھی تنگ نہیں ہوتے۔
اسی عمومی تاثر کے باعث انٹیریئر ڈیکوریٹرز اکثر گہرے رنگوں سے اجتناب برتتے ہیں۔یہ ایک غلطی ہے۔درست استعمال کیا جائے تو گہرے تیز رنگ کمرے کو ایک جدت دیتے ہیں،جس کے لئے کوئی اضافی خرچہ بھی نہیں کرنا پڑتا۔
بلیک کلر:
گھروں میں کالے رنگ سے پرہیز ہی کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ہر چند کہ،کالا رنگ کئی طرح سے کارگر رہتا ہے،کمرے میں گرم جوشی پیدا کر سکتا ہے،کسی اور چیز کی کمی کو پورا کر سکتا ہے،یا پھر کسی آرٹ ورک کو زبردست پسِ منظر فراہم کر سکتا ہے۔

کالے رنگ کا استعمال دیوار کو پینٹ کرنے،کسی آرٹ ورک کے گرد فریم بنانے اور باہر کو کھلتی کھڑکی کے اطراف میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔کالا رنگ لکڑی کی فلورنگ کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
وائٹ کلر:
سفید رنگ بے مثال ہے۔اور یہ اس وقت مزید نکھر کر سامنے آتا ہے،جب اسے کالے یا کسی دیگر Strong رنگ کے ساتھ استعمال کیا جائے۔
یہ اسی طرح ہے،جس طرح لپ اسٹک آپ کے چہرے کے رنگ کو Enhance کر دیتی ہے۔
بلیک،وائٹ،ییلو:
یہ ایک جادوئی Trio ہے،جو کمرے کو توانائی بخشتا ہے۔خصوصاً اس وقت جب آپ گہرے،روشن اور گرمجوش پیلے رنگ کا انتخاب کریں۔ایسا کریں کہ دیوار کو پینٹ کرنے سے پہلے،کچی گہری پنسل سے 8.5 x 11 انچ کاغذ کے ٹکڑے پر مطلوبہ رنگ بھریں۔اس کے بعد،اس کاغذ کو دیوار پر چسپاں کر کے،اس کے کمرے کے ماحول اور طبیعت پر اثرات کو محسوس کریں۔
آپ یقینا اس اسکیم کو نہیں جانے دینا چاہیں گے۔
ہر کمرے کا اپنا رنگ:
گھر کے ہر کمرے کو اپنی مضبوط شناخت اور مخصوص رنگ دینے کا خیال کریں۔نیلا رنگ طبیعت کو بہت بھاتا ہے۔نیلا رنگ مہذب،جدید اور ساتھ ہی انتہائی پُرسکون اور شاعرانہ مزاج لیے ہوئے ہوتا ہے،خصوصاً اس وقت جب اسے کالے رنگ کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ایک بات کا خاص خیال رکھیں۔
رنگ کے کونوں اور Finish پر خصوصی توجہ دیں۔اگر حتمی نتیجہ،شاندار سے کم ہے تو یہ دیوار کا ستیاناس کرنے کا بہترین نسخہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
رنگوں کا انتخاب جو ایک دوسرے کو آرائش بخشے:
ہلکا گلابی رنگ،اگر اسے ستائشی رنگ کے طور پر استعمال کیا جائے تو یہ گہرے فیروزی رنگ کے ساتھ مل کر حیران کن نتائج دے سکتا ہے۔گلابی رنگ عمدگی اور نرمی کی نمائندگی کرتا ہے۔
یہ سب کے لئے اور اپنے لئے پیار کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔اس کے برعکس،قیمتی پتھر زمرد،فیروزی رنگ کا ہوتا ہے،جو کلاس،منفردیت اور اعلیٰ ذوق کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
ڈارک ٹو لائٹ:
یہ اپنے کمرے کو کلر کامبی نیشن سے سجانے کا ایک اور بہترین طریقہ ہے۔کمرے کو عمودی طور پر لیں،چھت سے ہلکے رنگ سے شروع کریں اور فلور تک پہنچتے پہنچتے بتدریج گہرے رنگوں کا استعمال کریں۔
مثلاً چھت کو کریم رنگ دینے کے بعد اسے Contrast دینے کے لئے چھت میں لکڑی کے پینلز کا استعمال کریں۔دیواروں پر تھوڑا سا گہرا رنگ استعمال کرتے ہوئے انھیں ہلکا گہرا گرین/بلیو اور فلور پر اس کے مزید گہرے شیڈ کا انتخاب کریں۔فلور کو Contrast دینے کے لئے اس پر وائٹ براڈر Pattern ڈیزائن پینٹ کریں۔
بلیک،وائٹ،گولڈ:
ہمیشہ کی پسند۔کالے اور سفید رنگ کا Combo کبھی بھی آوٴٹ آف فیشن نہیں ہوتا۔دیوار پر پس منظر میں سفید رنگ پینٹ کریں،اس پر کالے رنگ سے نیچر ڈیزائن کی ڈرائنگ بنائیں۔ایک قدم اور آگے جاتے ہوئے،دیوار پر چسپاں اور دیوار کے ساتھ رکھی گئی ایکسیسریز پر دھاتی گولڈ رنگ کا استعمال کریں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Naya Paint Karen - Ghar Jadeed Banaye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.