Qad Adam Araishi Aaine - Article No. 3180

Qad Adam Araishi Aaine

قد آدم آرائشی آئینے - تحریر نمبر 3180

آرٹ کے نمونے اور تصاویر کا خوبصورت متبادل

پیر 7 اگست 2023

آمنہ ماہم
دیوار کے ساتھ قد آدم آئینے ملحق کر کے رکھے جائیں تو راہداریوں میں زیادہ بھلے معلوم ہوتے ہیں۔کھڑکی کے قریب آئینہ آویزاں کریں تو مقابل دیوار،راہداری یا باہر کا منظر آئینے سے جھانکتا بھلا لگے گا۔اگر آئینہ دیوار کی پشت سے لگا کر کھڑا کر دیں تو چھت پر لگے فانوس کو فوکس کرے گا اور روشنیاں جلنے پر ہر شے منور ہوتی ہوئی اچھی لگے گی۔
یہ قد آدم آئینے جو دیوار سے ملحق کر کے رکھے جاتے ہیں راہداریوں میں زیادہ بھلے معلوم ہوتے ہیں۔کچھ گھروں میں راہداریاں کشادہ مگر کچھ گھروں یا فلیٹوں میں تنگ جگہ پر مشتمل ہوتی ہیں اس لئے یہاں رکھا جانے والا فرنیچر بھی کم جگہ گھیرنے والا ہو تو بہتر ہے۔
سادہ اور دلکش فریم والے آئینے:
آئینے مختلف دھاتوں،کھڑکی اور پلاسٹک کے فریموں میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

یہ جتنے بڑے اور وسیع حجم کے ہوں گے اسی قدر کمرے روشن اور کشادہ نظر آئیں گے۔وسعت نظری کی تعریف پر پورا اترنے والے یہ آرائشی آئینے ہمارے گھروں کی ویرانی زائل کرنے کی خوبی رکھتے ہیں۔کشادگی اور رونق ہماری طبیعتوں میں سرایت کرنے والی پژمردگی اور افسردگی کو ختم کر دیتی ہے۔چاندی سے بنائے جانے والے فریموں کا سرا قدیم مشرقی تہذیب سے جوڑا جاتا ہے۔
گئے وقتوں کی تہذیبی اقدار،منقش آئینوں جڑے مختلف دھاتوں سے آراستہ یہ فریم ازخود آرٹ کا نمونہ ہوتے ہیں۔
آرٹ کے نمونے اور تصاویر کا خوبصورت متبادل:
تجریدی،مغلیہ طرز کے جدید انسٹالیشن اور اسٹل تصاویر ہر چیز کے دام بڑھ گئے ہیں۔ایسے میں یہ آرائشی آئینے حد نگاہ تک وسعت مہیا کر کے ان تصاویر کا خوبصورت متبادل ہو سکتے ہیں۔یہ قیمتاً ارزاں بھی ہوتے ہیں،اگر آپ گھر کے دو کمروں میں تصاویر آویزاں کر کے ایک کمرے میں آئینہ لگاتی ہیں تو ماحول کی انفرادیت نہایت پرتاثر اور دلفریب ہو گی۔آئینہ خوبصورت فریم کا ہو تو یہ اپنی جگہ پر آرٹ کا نمونہ ہوتا ہے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Qad Adam Araishi Aaine" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.