Bedroom Ki Sajawat Ki Behtareen Hikmat E Amli - Article No. 3221

Bedroom Ki Sajawat Ki Behtareen Hikmat E Amli

بیڈ روم کی سجاوٹ کی بہترین حکمتِ عملی - تحریر نمبر 3221

سفید‘آسمانی اور ہلکا ہرا‘بے بی پنک رنگ کے وال کلر بیڈ روم کے لئے آئیڈیل انتخاب ہیں

ہفتہ 9 دسمبر 2023

دن بھر کی بھاگ دوڑ اور مصروفیات کے اختتام پر ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ رات کے لمحات پُرسکون و آسودہ حالی کے ساتھ آرام دہ بستر پہ سو کر گزارے تاکہ دوسرے دن وہ چاق و چوبند حالت میں کارِ حیات انجام دے سکے۔اس مقصد کے حصول کے لئے گھر کے ایک گوشے کو کمرہ استراحت یعنی بیڈ روم کے طور پر مختص کیا جاتا ہے۔اس کمرے کو آرام دہ و پُرسکون بنانے کے لئے ضروری ہے کہ اس کی آرائش و زیبائش کے لئے ایسی بہترین حکمت عملی اپنائی جائے کہ یہ کمرہ گوشئہ عافیت و سکون ثابت ہو سکے۔

(جاری ہے)

سب سے پہلے بیڈ روم میں ایسے رنگوں کا انتخاب کرنے کی کوشش نہ کریں جو گھر کے دوسرے حصوں میں آپ نے کیے ہیں۔سفید‘آسمانی اور ہلکا ہرا‘بے بی پنک رنگ کے وال کلر بیڈ روم کے لئے آئیڈیل انتخاب ہیں۔زیادہ اور آرائشی اشیاء کا انبار یقینا بیڈ روم کے لئے ایک انتہائی برا خیال ہے کم سے کم ساز و سامان ماسوائے ایک آرام دہ ڈبل/ سنگل بیڈ نفیس پلوٹرنک (بستر وغیرہ رکھنے کا بکسہ) دو عدد آرام دہ چیئر‘چھوٹا سا بک ریک الماری اور قد آدم آئینے کے ساتھ اک نفیس ڈریسنگ ٹیبل وہ لوازم ہیں جن کی موجودگی بیڈ روم کی سادگی و سکون کو نقصان نہیں پہنچاتی ہے۔جبکہ بڑوں کی نسبت بچوں کے بیڈ رومز میں رنگوں اور آرٹ ورک کی شوخ نمایاں کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Bedroom Ki Sajawat Ki Behtareen Hikmat E Amli" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.