Araishi Aaine Ghar Ko Banain Sheesh Mahal - Article No. 3223

Araishi Aaine Ghar Ko Banain Sheesh Mahal

آرائشی آئینے گھر کو بنائیں شیش محل - تحریر نمبر 3223

بازار میں ماڈرن اور کلاسیکی اور الٹر کلاسک ہر طرح کے آئینے دستیاب ہیں اور زاویوں میں افقی،عمودی،گولائی یا مستطیل آپ کسی بھی زاویے کے آئینے استعمال کر سکتی ہیں

جمعرات 14 دسمبر 2023

زینب مغل
گھر اندرونی زیبائش کی جدت طرازی کا ایک نمونہ آرائشی آئینے بھی ہو سکتے ہیں۔گھروں کی آرائش کے ضمن میں کئی اشیاء نمایاں کردار ادا کرتی ہیں،ان میں فرنیچر،کمرے کا رنگ و روغن،فال سیلنگ لائٹنگ،پردے،چلمن یا قالین،آرائشی پودے،وال پیپرز،کافی ٹیبل اور ٹیبل لیمپس غرضیکہ ایک نہیں کئی اشیاء کو صحیح جگہوں پر تناسب سے رکھنا توجہ طلب کام ہے۔

آج بطور خاص دیواروں پر تصاویر کے بجائے آرائشی آئینوں کی اہمیت پر بات کرتے ہیں۔یہ آئینے مختلف حجم،اسٹائل اور ساخت کے دستیاب ہوتے ہیں۔یہ ذوق جمال کے دلکش پہلو ہیں جنہیں آئینوں سے رغبت ہوتی ہے وہ پرانا فرنیچر بیچنے والوں کے پاس بار بار چکر لگاتے ہیں تاکہ اگر کوئی جھروکا یا دیوان میں جڑا آئینہ دستیاب ہو سکے تو کیا بات ہے۔

(جاری ہے)


کلاسیکی اور قدیم تہذیبی نقطہ نظر سے بنایا جانے والا فرنیچر آج بھی پالش کر کے استعمال کیا جا رہا ہے تاہم اس میں کسی نہ کسی جگہ کچھ نہ کچھ جدت لانے کی کوششیں بھی اختیار کی جاتی ہیں۔

مثال کے طور پر آج کل ڈارک ٹون میں فرنیچر پینٹ کیا جا رہا ہے اسی طرح آئینوں کی شبیہیں بھی اب یکسر مغلئی یا دہلوی مکتبہ فکر سے میچ نہیں کر رہیں بلکہ خاتون خانہ کی اپنی انفرادی سوچ کے زاویے کو اہمیت دیتی ہیں۔
بازار میں ماڈرن اور کلاسیکی اور الٹر کلاسک ہر طرح کے آئینے دستیاب ہیں اور زاویوں میں افقی،عمودی،گولائی یا مستطیل آپ کسی بھی زاویے کے آئینے استعمال کر سکتی ہیں۔ہر گھر میں کوئی ایک نہ ایک ایسا گوشہ موجود ہوتا ہے جو نسبتاً تاریک یا بے رونق سا معلوم ہوتا ہے۔اس جگہ اگر آپ آئینہ نصب کرتی ہیں تو کمرے کی جاذبیت بڑھ جاتی ہے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Araishi Aaine Ghar Ko Banain Sheesh Mahal" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.