Ghar Ki Tazeen Mein CHI Energy Ka Rahe Dhyan - Article No. 3171

Ghar Ki Tazeen Mein CHI Energy Ka Rahe Dhyan

گھر کی تزئین میں Chi انرجی کا رہے دھیان - تحریر نمبر 3171

فینگ شوئی،آرائش بھی علاج بھی

منگل 11 جولائی 2023

راحت شہناز
ہم گھر میں سامان اپنی ضرورتوں کے حساب سے رکھتے ہیں مگر بہت بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ بلا ضرورت کوئی چیز برسوں جوں کی توں رکھی رہتی ہے۔بسا اوقات فرنیچر اپنی صحیح جگہ پر نہیں ہوتا اور بہت بار نظریہ ضرورت کے تحت ہم جہاں کوئی گوشہ خالی دیکھتے ہیں وہاں کوئی چیز رکھ دیتے ہیں۔فینگ شوئی آرائش خانہ کا صحت مند اسلوب متعین کرتا ہے۔
یہ ایک قدیم سائنس ہے جس کا تعلق چین سے ہے۔اس علم سے تزئین و آرائش میں معمولی تبدیلی سے فطرت کے اصول اور توانائیاں گھر یا کام کی جگہ میں روبہ عمل ہو سکتے ہیں اس سے ذہنی یکسوئی میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔
کچھ خواتین کی یہ بڑی اچھی عادت ہوتی ہے کہ وہ ہر ماہ دو ماہ بعد پورے کمرے کی ترتیب و تزئین بدل دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

نہیں معلوم کہ وہ ماہرانہ تکنیک یا فینگ شوئی کے حساب سے ایسا کرتی ہیں لیکن ان کے اس اقدام سے کمرے کی جھاڑ پونچھ اور صفائی بخوبی ہو جاتی ہے۔

آپ اگر ایسا کچھ کرنے جا رہی ہیں تو کمرے میں مجموعی تاثر یعنی View کو مدنظر رکھیں۔
سہولت،آرام،آرائش اور پھر اس تبدیلی کا اثر کیسا رہے گا؟کبھی کبھی اس خوشگوار تبدیلی کو ظاہر ہونے کے لئے پندرہ بیس دن انتظار کرنا پڑتا ہے۔
فینگ شوئی کہتی ہے کہ بستر کے نیچے بھرا الم علم،کاٹھ کباڑ اور دھاتی اشیاء ذہن پر بوجھ پیدا کرتی ہیں۔آپ کی پڑھنے لکھنے کی نشست اور میز کو کھڑکی کے عین سامنے نہیں ہونا چاہئے۔
اس طرح Chi انرجی کا دباؤ ذہنی یکسوئی کو متاثر کرتا ہے اور آپ بے وجہ دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔خاص کر امتحانات کے دنوں میں یہ دباؤ پریشان کن ہو سکتا ہے۔
Chi توانائی کیسے بحال رکھی جا سکتی ہے؟
لان میں ایسے گملے یعنی پودے رکھے جائیں جن میں پانی اور مختلف بیلیں لگا دی جائیں مگر ان کی تعداد زیادہ نہ ہو،زیادہ پانی توانائی کی کمی اور حدت کو ختم کرتا ہے اس لئے گھر میں مٹی موجود ہونی چاہئے اور وہ لان یا برآمدے میں رکھے گئے گملوں میں موجود ہوتی ہے۔

Ying اور Yang کا تصور کیا ہے؟
قدیم چینی کتاب I Ching میں غیر متوقع حادثات،واقعات اور پیشگوئیوں کو مختلف علامتوں کے ذریعے بیان کیا گیا ہے۔اس کتاب میں Ying کو دو حصوں میں ٹوٹی ہوئی لکیر اور Yang کو ایک مکمل کی صورت میں ظاہر کیا گیا ہے۔کائنات میں موجود یہ تخلیق ان دو لہروں میں ہر جگہ موجود ہیں۔اول الذکر لہریں زمین اور مادی خواص کی حامل ہیں۔
یہ بالیدگی اور نشوونما کا باعث بنتی ہیں جبکہ Yang لہریں بھی حیات بخش ہیں۔یہ لطیف توانائی سے بھرپور ہیں۔دونوں وجود ایک دوسرے کے بغیر نامکمل اور ادھورے ہیں۔ذیل میں چند عناصر گھریلو اور کاروباری جگہوں پر تزئین و آرائش کے تصور کے ساتھ استعمال کی جانی چاہئیں۔
پانی
گھر میں کوئی چھوٹا فوارہ،تالاب،مچھلی گھر یعنی Aquarium ضرور رکھ لیں۔

آگ
سرخ رنگ کی اشیاء،لائٹ اور شیڈز یا موم بتی بھی روشن کریں۔
مٹی
چکنی مٹی یا سرامک کی اشیاء۔
دھات
سلور فریم،راڈ آئرن کے فرنیچر،سریلی گھنٹیاں اور مختلف دھاتی سکے۔
لکڑی
بانس کا بنا آرائشی فرنیچر،گھریلو پودے،بونسائی درخت۔
فینگ شوئی کے ذریعے ہم اپنے ارد گرد کے ماحول کو صحت مندانہ بنیادوں پر ترتیب دے سکتے ہیں اور اپنی توانائیوں کو مجتمع کر سکتے ہیں۔رزق میں آسانی اور آمدنی میں اضافے کی امید رکھ سکتے ہیں۔یہ موثر ترین متبادل طریقہ علاج ہے جو اشیاء کے خواص اور ان کی مقناطیسیت کے اثرات کی وجہ سے،ہماری آپ کی زندگی بدل کے رکھ سکتا ہے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Ghar Ki Tazeen Mein CHI Energy Ka Rahe Dhyan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.