Ghar Ki Tazeen O Araish Ke Munfarid Khayalat - Article No. 3278

Ghar Ki Tazeen O Araish Ke Munfarid Khayalat

گھر کی تزئین و آرائش کے منفرد خیالات - تحریر نمبر 3278

آئیے اس مہنگائی کے دور میں ”کم بجٹ میں گھر کی تزئین و آرائش“ کے کچھ منفرد خیالات پر نظر ڈالتے ہیں

منگل 4 جون 2024

ثومیہ ناز
یہ ایک حقیقت ہے ایک صاف ستھرا گھر سب ہی کو اچھا لگتا ہے، گوکہ اس میں محنت تو ہوتی ہے مگر جب آپ کی اس محنت کو گھر والوں سے تعریفی جملوں کی صورت میں داد ملتی ہے تو آپ کا دل باغ باغ ہو جاتا ہے اور آپ کی ساری تھکن دور ہو جاتی ہے۔تو پھر آئیے اس مہنگائی کے دور میں ”کم بجٹ میں گھر کی تزئین و آرائش“ کے کچھ منفرد خیالات پر نظر ڈالتے ہیں۔
فرینچ کنٹری اسٹائل ایک سادہ اور باذوق طرز زندگی کا نام ہے! اس میں زمانہ قدیم کی جمالیات اور دور حاضر کی آرام دہ سہولیات کا امتزاج، آپ کو زندگی اس کی رنگا رنگی کے ساتھ گزارنے کا احساس دلاتا ہے۔دراصل یہ دیہی اور شہری طرز زندگی کا ملاپ ہے۔آج کے دور میں جہاں ہم ہر چیز مہین، باریک اور فنشنگ کے ساتھ استعمال کرتے ہیں لیکن اگر اس کے متضاد ان چیزوں کو کمال خوبی سے تھوڑا آرٹسٹک انداز سے سجائیں تو یہ فرینچ کنٹری اسٹائل دیکھنے والے اور رہائش پذیر افراد کی طبیعت پر اچھا اثر ڈالتی ہے۔

(جاری ہے)


ٹیرس بنائیں:
آؤٹ ڈور ایریا کا ہونا اگر ہماری ضرورت نہیں تو چاہت تو ضرور ہوتی ہے۔یہ آپ کے اندرونی کمروں اور گارڈن کے درمیان ایک جگہ ہوتی ہے۔آپ گھر کے آؤٹ ڈور میں گرمیوں کیلئے ایک لونگ روم ٹیراکوٹا یا اسٹون ٹائلز یا پھر گول پتھروں کی مدد سے بنا سکتے ہیں۔اس میں سادہ سا بستر، ایک ٹیبل اور چار کرسیاں، ایک جالی دار جھولا اور ایک لاؤنج چیئر لگا کر موسم کے مزے لوٹیں۔

پھول اور بیلیں:
ایک خوبصورت فرینچ کنٹری اسٹائل میں گارڈن اور گارڈن میں بیلیں اور بیلوں میں لگے پھول آپ کے لئے نہ صرف سائبان کا کام کرتے ہیں بلکہ طبیعت پر اچھا اثر چھوڑ جاتے ہیں۔آپ ایک پرگولا (Pergola) بنا کر اسے پھولوں اور بیلوں سے ڈھک سکتے ہیں۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ روشنی اندر آئے تو اس میں خلا بھی چھوڑا جا سکتا ہے، بعد میں پھولوں سے ڈھک جانے کے بعد یہ ”پرگولا“ بہت رومانوی احساس دے گا۔

پھول، موم بتیاں اور تصاویر:
چھوٹی آرائشی تفصیلات جیسے پھول، پودے، موم بتیاں اور تصاویر گھر کو آرام دہ اور خوشگوار ماحول فراہم کرتی ہیں۔آپ ان آرائشی اشیاء کو گھر میں کرسی، صوفے، ٹیبل، روم کارنر اور ہال میں جہاں کہیں مناسب سمجھیں سجا سکتے ہیں۔نتائج حیران کن ہوں گے۔تو پھر اس عید پر اپنے گھر کو فرینچ کنٹری اسٹائل سے سجائیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Ghar Ki Tazeen O Araish Ke Munfarid Khayalat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.