6 Husn K Totke Kareen Kamalat - Article No. 2544

6 Husn K Totke Kareen Kamalat

6 حسن کے ٹوٹکے کریں کمالات - تحریر نمبر 2544

نئے برس کے کورس بیوٹی رجحانات

جمعرات 11 مارچ 2021

چہرے کی جلد حساس بھی ہوتی ہے اور شخصیت کا آئینہ بھی چنانچہ کوشش ہونی چاہئے کہ ہم جلد کی دیکھ بھال بھی کریں اور حسن بڑھانے والی مصنوعات کا انتخاب بھی سمجھداری سے کریں۔اس سال کوریا کی ماہرین حسن شخصیت کے نکھار کے لئے جہاں اخلاقی اقدار کے فروغ کا ذکر کرتی ہیں وہیں ان کی توجہ نامیاتی غذاؤں کا استعمال اور ان سے بنی ہوئی مصنوعات سے حظ اٹھانا بھی شامل ہے۔
مثلاً گاجر سے لے کر کھمبیوں (Mushrooms) تک ہر ایسی سبزی جو مانع سوزش ہے۔کھانے سے لے کر بیرونی جلد پر استعمال تک آپ ایسی سبزیوں اور پھلوں کا انتخاب کریں جو کھانے سے جلد تک سوزش نہ کرتی ہوں۔ذیل میں چند ایسی غذاؤں سے متعلق معلومات بہم پہنچائی جا رہی ہے۔
گاجر اور اس کا تیل
کوریا میں جلد کی حفاظت اور نکھار کے لئے کئی برسوں سے گاجر کے بیجوں کا تیل اور گاجر استعمال کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

گاجر سے متعلق غذائی حقائق یہ ہیں کہ اس سبزی میں وٹامن A موجود ہے جو طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔اس طرح گاجر سے جو بھی مصنوعات بنتی ہیں ان کو اینٹی فنگل، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی ایجنگ کہا جاتا ہے۔
Centella AsiaticaیاCICA
یہ جڑی بوٹی جلد میں کولاجن پیدا کرکے جلد کو لچکدار بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔مختلف جلد بیماریوں مثلاً ایگزیما،سورائس،لکیروں اور دھبوں کے علاوہ کیل مہاسوں کے لئے بھی موٴثر ہے۔
بڑھتی عمر کے اثرات معدوم کرتی ہے۔دھوپ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتی ہے۔ اسی لئے تین ہزار برسوں سے اس پودے کے پتے،عرقیات اور خوشبو سے CICA نامی کریم بنائی جاتی ہے۔اسے دیگر مصنوعات مثلاً صابنوں،سیرم،موئسچرائزر میں شامل کیا جاتا ہے۔جلد کے علاوہ بالوں کے تحفظ کے لئے بھی یہ مصنوعات بہترین نتائج دیتی ہیں۔
ہاضمے کی درستگی کے چہرے پر اثر
کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف سیب کا سرکہ سلاد پر چھڑکاؤ کی صورت میں یا پانی میں ملا کر پینے سے ہمارا نظام ہاضمہ درست ہو سکتا ہے۔
کوریا میں سرکے کو شہد سے ملا کر پیا جاتا ہے۔ہمارے یہاں شائد ایسا ذائقہ گوارا نہ ہو مگر سلاد اور پانی کا استعمال کرکے وزن کم کیا جا سکتا ہے۔اسی طرح چہرے پر نکھار بھی قائم رہتا ہے۔یہ اپنی نوعیت کی منفرد اسکن کیئر ڈائٹ بھی ہے۔ہماری جلد ہی ذہنی صحت اور ظاہری کشش و جاذبیت کا آئینہ ہوتی ہے۔لہٰذا پانی کا استعمال بڑھانا ضروری ہے۔سادہ پانی سے چہرہ دھونا اور بار بار پانی پینے میں ناریل پانی اور گنے کا رس بھی شامل ہیں۔
یہ پانی جلد کو اندرونی سطح سے نم رکھتے ہیں اور بہت لمبے عرصے تک بڑھاپے کے اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔
کھمبیاں یا مشرومز غذا کا حصہ بنانا
یہی نہیں کہ صرف پانی ہی پر انحصار کرنا درست ہو گا بلکہ لہسن،ادرک اور Mugwort(اس کے لئے پتے روپہلی خاکستری اور مہک دار ہوتے ہیں)غذائی استعمال کے فوائد چہرے پرکشش بن کر ظاہر ہو سکتا ہے۔
آزمائش شرط ہے۔
دودھ بہترین باڈی کیئر ہے
کوریا کی خواتین دودھ پیتی بھی ہیں اور دودھ سے کلینزنگ،مساج اور نہانے کی مصنوعات میں اسے ترجیحاً استعمال کرتی ہیں۔جلد کو خشکی سے دور کرنے کے لئے دودھ جیسی نعمت کا استعمال بے حد مفید ہوتا ہے۔
سبز چائے
دنیا بھر میں سبز چائے بکثرت استعمال ہوتی ہے۔
کوریا میں بھی چین کی طرح نیم گرم پانی پینے کا رواج ہے جو پیٹ کے امراض اور موٹاپے کا خاتمہ کرتا ہے۔چست رکھتا ہے اسی طرح مختلف ذائقوں کی چائے بھی جسم کو توانا اور جلد کو تروتازہ رکھتی ہے۔اب حسن کی افزائش کرنے والی مصنوعات میں بھی سبز چائے کی پتیاں سفوف کی شکل میں استعمال ہوتی ہیں۔آپ بھی کوریا کی جواں سال لڑکیوں کے حسن کے راز جانئے اور خوش ہو جائیے کہ یہ سب اشیاء آپ کی دسترس میں ہیں۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "6 Husn K Totke Kareen Kamalat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.