Aloe Vera Se Banain Makeup - Article No. 2992

Aloe Vera Se Banain Makeup

ایلو ویرا سے بنائیں میک اپ - تحریر نمبر 2992

ماسک ہو یا فیشل،مساج ہو یا کریم ہر طریقے سے ایلو ویرا کا استعمال حیرت انگیز فوائد دیتا ہے

ہفتہ 22 اکتوبر 2022

اریج اکبر
ایلو ویرا کو بہت سے طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ماسک ہو یا فیشل،مساج ہو یا کریم ہر طریقے سے ایلو ویرا کا استعمال حیرت انگیز فوائد دیتا ہے۔ایلو ویرا درج ذیل طریقوں سے ہمارے لئے میک اپ کو آسان بناتا ہے۔
لپ گلوز:
ایلو ویرا سے نیچرل لپ گلوز کی تیاری کے لئے ایلو ویرا جیل لیں،جیل میں فوڈ کلر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اپنے ہونٹوں پر لگائیں۔

ایلو ویرا اور بیس:
اگر آپ کی جلد بہت خشک ہے جس کی وجہ سے چہرے پر بیس ٹھیک سیٹ نہیں ہوتا بیس میں تھوڑا سا ایلو ویرا جیل اور چند قطرے کسی بھی اچھے آئل کے ڈال لیں۔اب ان سب کو اچھی طرح مکس کرکے چہرے پر اپلائی کریں۔اس طرح آپ کے چہرے پر بیس بہت زیادہ دیر تک سیٹ رہے گا۔

(جاری ہے)


میک اپ فکسر:
میک اپ اپلائی کرنے کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

ان مسائل میں موسمی اثرات اور جلدی مسائل بھی ہوتے ہیں۔ان مسائل سے بچنے میں ایلو ویرا جیل بہت مددگار ہے۔ایلو ویرا جیل کو میک اپ فکسر کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ایلو ویرا جیل میں پانی اور ویچ ہیزل کو مکس کریں۔اس مکسچر کو سپرے بوتل میں ڈال لیں۔میک اپ کرنے کے بعد چہرے پر اپلائی کریں۔
میک اپ ریمور:
ایلو ویرا جیل کو بطور میک اپ ریمور استعمال کرنے کے لئے اس میں پانی اور اولیو آئل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔یہ ایک بہترین نیچرل میک اپ ریمور ہے۔
ایلو ویرا جیل میں کوکونٹ آئل،گلیسرین اور شہد ملائیں۔ان تمام اشیاء کو اچھی طرح مکس کر لیں۔اور اس مکسچر کو بطور میک اپ ریمور استعمال کریں۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Aloe Vera Se Banain Makeup" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.