Ankhoon K Gird Siyah Halqe - Article No. 2211
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے - تحریر نمبر 2211
حسن کے دشمن،خراب صحت کی نشانی
منگل 19 نومبر 2019
آپ کی آنکھیں کتنی ہی دلکش کیوں نہ ہوں،اگر ان کے نیچے سیاہ حلقے موجود ہوں تو آنکھوں کی دلکشی ماند پڑ جاتی ہے۔اسی وجہ سے آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ہونے کی صورت میں انہیں آنکھوں کی خوبصورتی ودلکشی کا دشمن قرار دیا جاتاہے۔اگر چہ جدید طبی تحقیق کے مطابق امراض کا تعلق جینز سے ہوتاہے اور یہ جینز سے منتقل ہوتے ہیں ۔اور جن افراد کی جلد زرد یا پتلی ہوتی ہے وہ بھی اس مرض کا شکار ہوتے ہیں۔
آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کیوں بنتے ہیں ۔ماہرین طب وصحت نے اس بارے میں مشاہدات کئے ہیں۔ان کے مطابق اس کی وجوہات مندرجہ ذیل ہیں۔تھکاوٹ
تھکاوٹ کو پہلا اہم سبب قرار دیا گیا ہے۔ایسے لوگ جو مسلسل تھکن کا شکار رہتے ہیں یا کسی وجہ سے ذہنی تناؤ میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
(جاری ہے)
ان کی آنکھوں کے گرد خون کی گردش سست ہو کر خون آنکھوں کے پپوٹوں کے نیچے جمع ہو کر گہرے سیاہ حلقوں کا سبب بنتاہے۔
اس لئے تھکن یا ذہنی تناؤ سے بچنے کی تدابیر کرنی ضروری ہے تاکہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے محفوظ رہا جاسکے۔نیند کی کمی
نیند کی کمی بھی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کا سبب ہو سکتی ہے۔آج کل دیکھا گیا ہے کہ لوگ رات دیر تک جاگتے ہیں اور صبح دیر سے اٹھنے کا رواج ہو گیا ہے ۔ایسے بھی لوگ ہیں جو رات دیر تک کام کرتے ہیں ۔ایسے افراد میں آنکھوں میں تھکن کے باعث ایسا ہو سکتاہے ایسے لوگ جن کو رات دیر تک جاگنے کی وجہ سے یہ مسئلہ در پیش ہے ۔تو ان کے لئے یہ مشورہ ہے کہ وہ رات کی نیند کے دور انئے کا جائزہ لیں اور چھ سے آٹھ گھنٹے نیند ضرور پوری کریں۔
خون کی کمی
جن افراد میں خون کی کمی ہو وہ بھی سیاہ حلقوں کا شکار ہو سکتے ہیں ۔خون کی کمی سے (اینیما)ہو جاتاہے۔جس سے جسم اور آنکھوں کو خون کی پوری مقدار نہ ملنے اور اس طرح آکسیجن نہ ملنے سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن جاتے ہیں۔ایسے افراد کے لئے مشورہ ہے کہ وہ سیاہ حلقوں کے خاتمہ کے لئے خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے آئرن کی مناسب مقدار لیں۔
بڑھتی عمر کا تقاضا
آنکھوں کی جلد پتلی اور نرم ونازک ہوتی ہے۔اس کی وجہ چربی والے ٹشوز کی باریکی کی وجہ سے واضح ہو جاتے ہیں۔جوکہ جلد کے ٹشوز کی باریکی کے باعث نمایاں ہو جاتے ہیں اس طرح عمر کے باعث یا زیادتی سے بھی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلق بن سکتے ہیں۔
دھوپ
ایسے افراد جو زیادہ وقت دھوپ میں گزارتے ہیں ۔ان کا جسم زیادہ میلانن (رنگ دارمادہ )بناتاہے۔جو آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کا سبب بن سکتاہے ایسے افراد اس مرض سے بچاؤ کے لئے دھوپ میں زیادہ دیر تک نہ رہیں یا پھر وہ دھوپ کے چشمے پابندی سے پہنیں۔ٹوپیاں پہنیں اور آنکھوں کو دھوپ سے حتی الامکان حد تک بچائے رکھیں۔
آنکھوں کا بار بار مسلنا
بعض افراد کو آنکھیں ملنے کی عادت ہوتی ہے۔جس سے چھوٹی شریانیں متاثر ہو سکتی ہیں۔اس طرح خون کی روانی متاثر ہو کر سیاہ حلق بن سکتے ہیں۔
نمک کی زیادتی اور پانی کی کمی
بعض ماہرین کے نزدیک نمک کا زیادہ استعمال آنکھوں کے نیچے حلق کو پھیلا دیتی ہے۔ایسے افراد اگر ہائی بلڈ پریشر کا شکار نہ ہوں تو بھی نمک کا استعمال کم کریں اسی طرح کیفین آور چینی کا استعمال بھی کم کریں۔جس سے ڈی ہائیڈریشن کا امکان کم ہو جاتاہے۔ایسے لوگ دن میں کم از کم دس گلاس پانی ضرور پئیں۔کیونکہ پانی کی کمی اور نمک کی زیادتی بھی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کی وجہ ہو سکتی ہے۔
Browse More New Trends of Beauty
پارلر جانے کی ضرورت نہیں
Parlour Jane Ki Zaroorat Nahi
برائیڈل ہیئر اسٹائل
Bridal Hair Style
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
سیلف گرومنگ پر توجہ دیں
Self Grooming Par Tawaja Dein
بیوٹی ٹپس
Beauty Tips
گھر میں بنائیں اپنا Spa
Ghar Mein Banaye Apna Spa
حسن و دلکشی میں اضافے کے لئے غذائی اشیاء بطور کاسمیٹکس
Husn O Dilkashi Mein Izafe Ke Liye Ghizai Ashya Bataur Cosmetics
صحت مند جلد،روشن آنکھوں اور لمبے بالوں کا راز
Sehatmand Jild Roshan Ankhoon Aur Lambe Baalon Ka Raaz