Husn Ka Husool Ahtiyat Aur Tawajah Kay Sath - Article No. 1976

Husn Ka Husool Ahtiyat Aur Tawajah Kay Sath

حسن کا حصول احتیاط اور توجہ کیساتھ - تحریر نمبر 1976

کاسمیٹکس معجزات نہیں دکھاتیں لیکن وہ آپ کی جلد کو صاف ستھرا رکھنے اور اسے نرم وملائم بنانے میں مدد ضرور کرتی ہیں

جمعرات 31 جنوری 2019

کاسمیٹکس کے استعمال کے بارے میں واضح معلومات بے حداہمیت رکھتی ہیں تاکہ آپ اس کے بارے میں سمجھداری اور فہم وفراست سے فیصلہ کرسکیں
شہر کے جس بڑے اسٹور میں چلی جائیں آپ کو کاسمیٹکس کی بہتات ملے گی جو اپنے رومانس‘ مقبولیت‘ شہرت اور بیوٹی کے دعووں کے ساتھ آپ کو خریداری کی ترغیب دے رہی ہوں گی ۔خوش ہونے کے لئے آپ انہیں ضرور استعمال کریں ! یا یہ کہ اشتہار شائع کرانے والے آپ سے یہی توقع رکھتے ہیں اور چاہتے بھی یہی ہیں کہ آپ ان کے دعووں پر یقین کرلیں ۔


کیا ان کے دعوے ہمیشہ سچ ثابت ہو تے ہیں ؟کیا وہ کاسمیٹکس آپ کے لئے ہمیشہ کار آمد ثابت ہوتی ہیں ؟اور یہ کہ کاسمیٹکس کا استعمال کتنا محفوظ ہے ؟کیا ان سے آپ کو الرجک ری ایکشن تو نہیں ہو جاتا ؟
ان سے بچاؤ کس طرح سے ممکن ہے ؟
جیسا کہ ایڈورٹائزر زدعوے کرتے ہیں کہ اگر آپ ان پروڈکٹس کو استعمال کریں تو آپ سب سے زیادہ حسین ‘سب سے زیادہ کامیاب اور سب سے زیادہ تابندہ فروزاں شخصیت بن جائیں گی؟
حقیقت میں کاسمیٹکس معجزات دکھاتیں لیکن وہ آپ کی جلد کو صاف ستھرا رکھنے اور اسے نرم وملائم بنانے میں مدد ضرور کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

سو اشتہاری/ پبلسٹی اسسٹنٹ کہاں پر ختم ہوتا ہے اورمدد کہاں سے شروع ہوتی ہے؟
بعض لوگ کاسمیٹکس پروڈکٹس سے بے انتہا کنفیوز ہوتے ہیں کیونکہ وہ تمام کے تمام بہت سے مختلف کام سر انجام دیتی ہیں ۔یہ بات اہم ہوتی ہے کہ کاسمیٹکس کے استعمال کے بارے میں واضح طور پر سمجھ ہوئی چاہئے تا کہ آپ کو ان کے بارے میں عقلی لحاظ سے اور فہم وفراست سے فیصلے کرنے میں مدد مل سکے ۔

کاسمیٹکس کی تعریف بہ طور ان ”اشیاء (صابن کے علاوہ )کی جاتی ہے جو صفائی ‘حسن ‘دلکشی بڑھانے یا پھر جسم کی ساخت کی ظاہریت میں یا کار کردگی پر اثر کئے بغیر اس میں تبدیلی لانے کے لئے اس ارادے سے انسانی جسم پر لگائی جائیں ۔ان میں اسکن کےئر کریمیں ‘لوشن ‘پاؤڈر ز اور اسپرے ‘پر فیوم‘لپ اسٹکس‘ نیل پالش ‘آئی اور فیشل میک اپ‘ مستقل لہریں (گھنگھر )‘ہےئر کلرز‘ ڈیوڈر ینٹس‘ بے بی پروڈکٹس‘ باتھ آئلز‘ ببل باتھ اور ماؤتھ واش شامل ہیں ۔
ان کے علاوہ کوئی بھی میٹیریل جسے کسی کاسمیٹک پروڈکٹ کے جزکے طور پر استعمال میں اسی ارادے سے لایا جائے ۔
وہ پروڈکٹس جو کسی بیماری کے علاج یا بچاؤ کے ارادے سے استعمال ہوتی ہیں یا بہ انداز دیگر انسانی جسم ے ڈھانچے (ساخت )یا کارکردگی پر اثر انداز ہوتی ہیں انہیں ادویات (ڈرگز)سمجھا جاتا ہے ۔
یہ سوزش یا برانگیختگی کا سبب ہو سکتی ہیں
نشاء ایک ٹین ایجر ہے جو کالج میں پڑھتی ہے ۔
وہ برسوں سے کاسمیٹکس استعمال کرتی چلی آرہی ہے ۔
لیکن ان کا سمیٹکس نے بھی جن کے بارے میں دعویٰ تھا کہ وہ الرجی فری ہیں اس کے لئے مسائل تخلیقی کردےئے ہیں ۔اس کا کہنا ہے ”میرے چھوٹی چھوٹی پھنسیاں بھی نکل آتی ہیں اور آنکھیں بھی سوج جاتی ہیں ۔سینٹ اور پرفیوم سے چھینکیں آنے لگتی ہیں حتیٰ کہ جلد پر دھبے بھی پڑجاتے ہیں حتی کہ ان بعض کاسمیٹکس سے بھی جن کے بارے میں لکھا ہوتا ہے کہ یہ ہلکے (Mild) ہیں ۔

”اگر آپ کو کسی مخصوص کاسمیٹکس پروڈکٹ سے الرجی ری ایکشن ہو جاتا ہے تو آپ یقینی طور پر اسے استعمال نہ کریں ۔برسوں کے بعد اب مجھے یہ معلوم ہو اہے کہ مجھے کیا استعمال کرنا چاہئے اور کیا نہیں ۔“
آپ میں سے بعض شاید اس بات پر یقین کرتے ہوں کہ ”اگر یہ بازار میں ہے تو پھر یہ میرے لئے نقصان دہ نہیں ہو سکتی ۔“یہ سمجھنا بعض اوقات غلط ہوجاتا ہے ۔
کاسمیٹکس اگر ہوشیاری اور دانشمندی کے ساتھ استعمال نہ کئے جائیں تو وہ الرجیز اور دیگر جلدی مسائل کا سبب بن سکتے ہیں ۔کاسمیٹکس میں موجود بعض اجزاء (فریگرلینس ‘پریزرویٹیوز وغیرہ ) بعض لوگوں میں الرجک ری ایکشن کا سبب ہو سکتے ہیں ۔
اسکن ری ایکشن(جو کنٹیکٹ ڈرمیٹائٹس کہلاتے ہیں )کو سرسری انداز میں نہیں لینا چاہئے ۔باوجود اس کے کہ اگر آپ کوئی پروڈکٹ طویل عرصے سے استعمال کررہی ہیں اور آپ کو کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا تو تب بھی آپ میں الرجک ری ایکشن ڈیویلپ ہو سکتا ہے کیونکہ ایک یا ایک سے زیادہ اجزاء آپ کو سریع التاخیر بنا سکتے ہیں ۔

چونکہ مارکیٹ میں کئی کاسمیٹک پروڈکٹس دستیاب ہیں جو مکسچرز اور فارمولاسازی کے اجزاء کی مختلف کمبی نیشنز پر مبنی ہیں ۔اس لئے حقیقت میں یہ پتہ لگانا ناممکن ہے کہ کب اور کس طرح کسی کی بھی جلد کسی کاسمیٹک کے استعمال سے ری ایکشن دکھا سکتی ہے۔آپ کو کسی بھی پروڈکٹ کے اثرات دیکھنے کے لئے ایسے استعمال کرنا ہی پڑے گا۔
بعض افراد کو تقریباً تمام ہی کاسمیٹکس سے الرجک ری ایکشنز ہوجاتے ہیں ۔
اکثر ری ایکشن کی پہلی علامت ہلکی سی سرخی اور سوزش ہے ۔اجزاء کی ایسی کوئی فہرست نہیں ہے جو اس بات کی ضمانت دیتی ہو کہ یہ الرجک ری ایکشنز کا سبب نہیں ہوں گے ۔لہٰذا وہ صارفین جو الرجیز کا فطری رجحان رکھتے ہوں ‘انہیں اس بات پر پوری احتیاط کے ساتھ دھیان دینا چاہئے کہ وہ کیا استعمال کر رہے ہیں ۔
بعض کاسمیٹکس پر ”الرجی ٹیسٹ شدہ“یا”ہائپو الرجینک“کا لیبل لگا ہوتا ہے لیکن یہ دعوے ہمیشہ کوئی حل پیش نہیں کرتے ۔
اس کی وجہ ہر فرد کا باہمی فر ق ہے ۔
”ہائپوالرجینک “کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ پروڈکٹ کے معمولی طور پر الرجک ری ایکشن کرنے کے امکانات ہو سکتے ہیں ۔لیبل پر یہ دعویٰ دینے سے قبل بعض مینو فیکچررز تجربات کرتے ہیں اور دیگر اپنی فارمولاسازی میں پر فیومز یادیگر عام مسائل پیدا کرنے والے اجزاء شامل ہی نہیں کرتے ۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Husn Ka Husool Ahtiyat Aur Tawajah Kay Sath" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.