Palkain Aur Bhanwain Banain Khobsorat - Article No. 2961

Palkain Aur Bhanwain Banain Khobsorat

پلکیں اور بھنویں بنائیں خوبصورت - تحریر نمبر 2961

لمبی اور گھنی پلکوں کا حصول اب خواب نہیں رہا آنکھوں کی پلکوں کو خوبصورت اور جاذب نظر بنانے کے لئے ان قدرتی طریقوں پر عمل کیا جا سکتا ہے

بدھ 31 اگست 2022

سجنا سورنا اور اچھا دکھنا تو ہر لڑکی کی ہی خواہش ہوتی ہے۔لمبی گھنی خوبصورت پلکیں اور بھنویں آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔لمبی اور گھنی پلکوں کا حصول اب خواب نہیں رہا آنکھوں کی پلکوں کو خوبصورت اور جاذب نظر بنانے کے لئے ان قدرتی طریقوں پر عمل کیا جا سکتا ہے۔
تھوڑا کیسٹر آئل اپنی ہتھیلی پر ڈالیں انگلیوں کی مدد سے پلکوں اور بھنوؤں پر لگائیں یہ عمل نہ صرف آپ کی پلکوں کو خوبصورت اور گھنا بنائے گا بلکہ گرتی پلکوں کو بھی روک دے گا۔

(جاری ہے)


تازہ اور ٹھنڈے پانی کا استعمال پلکوں کے لئے نہایت مفید ہے،جو انہیں صحت مند اور گھنا رکھنے کے ساتھ ساتھ تروتازگی بھی بخشتا ہے۔
سیب کا سرکہ روئی کی مدد سے دن میں دو بار پلکوں پر لگائیں پلکیں لمبی اور گھنی ہو جائیں گی۔
خوبصورت اور لمبی پلکوں کے لئے اپنی غذاؤں میں ڈیری مصنوعات مثلاً دودھ،مکھن کو شامل کریں۔
اپنی غذاؤں میں تازہ پھل اور سبزیوں کے استعمال کو بڑھائیں یہ نہ صرف پلکوں اور بھنوؤں بلکہ آپ کی مجموعی صحت کے لئے بھی نہایت فائدے مند ہے۔
رات کو سونے سے پہلے زیتون کا تیل روئی کی مدد سے پلکوں پر لگائیں یہ پلکوں کو مضبوط بنائے گا۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Palkain Aur Bhanwain Banain Khobsorat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.