Peel Off Wax - Husn Ke Munfarid Pehlu - Article No. 3008

Peel Off Wax - Husn Ke Munfarid Pehlu

Peel Off Wax حسن کے منفرد پہلو - تحریر نمبر 3008

جل کی طرح لگائیے اور ہٹا لیجئے

پیر 14 نومبر 2022

فالتو بالوں اور روئیں کو اکھاڑنا اور جلد سے علیحدہ کرنا خاصا تکلیف دہ کام ہے۔خواہ آپ کسی بھی طریقے سے ویکسنگ کر رہی ہوں مگر اب جدید طریقے سے کم سے کم تکلیف سہنے کے بعد غیر ضروری بالوں سے پاک،نرم و ملائم اور شفاف جلد کا حصول آسان ہو رہا ہے۔مارکیٹ میں اب Peel-Off ویکس آ چکی ہے۔آپ کو کرنا صرف یہ ہے کہ دیئے گئے برش کی مدد سے ویکس جلد کے مطلوبہ مقام پر لگانی ہوتی ہے اور اسے سوکھنے دینا ہوتا ہے۔
چند سیکنڈوں کے بعد اس خشک ہو جانے والی ویکس کے ٹکڑوں کو اُٹھا کے جائزہ لینا ہوتا ہے کہ کتنے بال نکل گئے۔آپ ریگولر ویکسنگ میں موٹے سوتی جینز کے ٹکڑوں یا پھر Strips کی مدد سے جلد کے ساتھ باقاعدہ کھینچا تانی کرتی ہیں۔نئی،سادہ اور آسان تر ویکسنگ میں آپ کو کپڑے کا استعمال کرنا ہی نہیں۔

(جاری ہے)

اس نئے طریقے کو Gel-Like فارمولا کہا جا رہا ہے جس میں آپ کو جسم پر دباؤ ڈالنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔

یہ ویکس مہین سے مہین بالوں پر بھی آسانی سے لگایا جا سکتا ہے تاکہ کوئی بال اس کی گرفت سے باہر نہ رہ پائے اور فالتو بالوں کی بہتر انداز سے صفائی ہو جائے۔
ہلدی اور صندل کی لکڑی جلد کی محافظ ٹھہری
ہلدی ایک مصالحہ ہے جس کے بغیر ہماری ہنڈیا نہیں پکتی۔یہ بہترین غذائی دوا ہے،زخموں کو مندمل کرنا ہو،بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات معدوم کرنا ہوں،جراثیم کش مقاصد ہوں یا دوران خون کے بہاؤ کو بہتر بنانا ہو۔
حسن کی نگہداشت کرنے والی متعدد مصنوعات میں آیورویدک طریقہ علاج کے لئے اسے شامل کیا جانے لگا ہے۔یہ جہاں روغنی جلد کے لئے تریاق ہے وہیں حساس جلد کے لئے بھی موزوں پراڈکٹ ہے۔
ہلدی کی فیس کریم اور فیس واش بھی متعارف ہو چکا ہے۔حال ہی میں ہلدی کا ماسک بھی مارکیٹ میں متعارف کر دیا گیا ہے۔جس کے نتائج خاطر خواہ حد تک کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔اگر آپ پروسیسڈ شکل میں کاسمیٹکس استعمال نہیں کرنا چاہتیں تو تازہ حالت میں صندل پاؤڈر اور ہلدی کو تازہ دودھ میں گھول کر اپنا ماسک خود تیار کر لیں۔تازہ اشیاء کی خاصیت اور نتائج زیادہ زود اثر اور دیرپا ثابت ہوتے ہیں۔آزمائش شرط ہے۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Peel Off Wax - Husn Ke Munfarid Pehlu" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.