Khubsurat Chamakdar Nakhun - Article No. 3190

Khubsurat Chamakdar Nakhun

خوبصورت چمکدار ناخن - تحریر نمبر 3190

خوبصورت‘چمکدار‘گلابی ناخن بہترین صحت کی نشاندہی کرتے ہیں

پیر 11 ستمبر 2023

خوبصورت‘چمکدار‘گلابی ناخن بہترین صحت کی نشاندہی کرتے ہیں۔حکیم و آئیورویدک اطباء عموماً مرض کی تشخیص کے لئے سب سے پہلے ناخنوں اور آنکھوں کا ہی معائنہ کرتے ہیں۔ٹوٹتے،چٹختے اور سفید دھبوں والے ناخن اندرونی صحت کی خرابی کی جانب واضح اشارہ کرتے ہیں۔زیادہ تر افراد کو ناخنوں کی بگڑتی رنگت اور ان پر سفید دھبے پڑنے کی شکایت ہوتی ہے۔
ناخنوں پہ سفید دھبے پڑنا اور ان کی رنگت تبدیل ہونے کو Leukonychia کی بیماری کہا جاتا ہے۔اس بیماری کی وجوہات مختلف ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)


فطر/ پھپھوندی سرایت زدگی (Fungal Infection) کے علاوہ انگلیوں کو تیزی سے جھٹکے دیتے ہوئے کام کرنا (جیسے کی بورڈ پر انگلیاں چلانا یا ڈیسک بجانا وغیرہ)اس کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ جسم میں Zinc اور وٹامن B6 کا عدم توازن بھی اس صورتحال کی وجہ ہو سکتے ہیں۔اس کے سدباب کے لئے ہرے پتوں والی سبزیاں‘ترش پھلوں (Citrus Fruits) اور مچھلی کو اپنی غذا کا لازمی جُز بنائیں اس کے علاوہ ناخنوں کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں نیل اینمل اور Nail Strengthener کا باقاعدہ استعمال بھی آپ کے ناخنوں کی شادابی لوٹانے کا باعث بنے گا۔

Browse More Nail Care Tips for Health & Strong Nails

Special Nail Care Tips for Health & Strong Nails article for women, read "Khubsurat Chamakdar Nakhun" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.