Nakhun Mazboot Aur Khoobsurat Banayeen - Article No. 2819

Nakhun Mazboot Aur Khoobsurat Banayeen

ناخن مضبوط اور خوبصورت بنائیں - تحریر نمبر 2819

نرم و ملائم،شفاف ہاتھ اور خوبصورت انداز سے تراشے ناخن دیکھنے والے کی توجہ مبذول کرتے ہیں اور آپ کی دلکشی کو چار چاند لگاتے ہیں

بدھ 23 فروری 2022

ثروت یعقوب،لاہور
خوبصورت نظر آنے کے لئے خواتین اپنے چہرے کا خاص خیال رکھتی ہیں اور طرح طرح کے ٹوٹکے آزماتی ہیں تاکہ ان کا چہرہ تروتازہ اور شاداب رہے۔لیکن دیکھا جائے تو چہرہ ہی آپ کی شخصیت کو نمایاں نہیں کرتا بلکہ ہاتھ اور پاؤں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں نرم و ملائم،شفاف ہاتھ اور خوبصورت انداز سے تراشے ناخن دیکھنے والے کی توجہ مبذول کرتے ہیں اور آپ کی دلکشی کو چار چاند لگاتے ہیں۔
لہٰذا چہرے کے ساتھ ساتھ آپ اپنے ہاتھوں کا بھی خاص خیال رکھیں تاکہ آپ کی پوری شخصیت دلکش تاثر پیش کرے۔گھروں میں کام کرنے کے دوران خواتین کو اکثر اس بات پر شکایت ہوتی ہے کہ ان کے ناخن ٹوٹ جاتے ہیں اور بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں ناخن کھانے کی عادت ہوتی ہے جس کی وجہ سے ناخن نہیں بڑھتے اور ان کی نشوونما بھی متاثر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ناخنوں کو مضبوط کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب ناخن لمبے ہونے لگیں تو انہیں لیموں کے رس میں ڈبو دیں اس طرح ناخن مضبوط ہو جائیں گے اور ٹوٹیں گے بھی نہیں۔


مصنوعی ناخن کیسے اُتاریں؟
مصنوعی ناخنوں کو اُتارنے میں کافی مشکل ہوتی ہے۔اس کیلئے ایک انتہائی سادہ اور آسان طریقہ یہ ہے کہ ہاتھوں کو اُلٹا کرکے مصنوعی اور قدرتی ناخنوں کے درمیان اسپرٹ یا پٹرولیم ڈال کر مصنوعی ناخن کا کنارہ پکڑ کر آہستہ سے اُتار لیں۔ناخن اُکھڑنے یا پھٹ جانے لگیں تو ایک تولے جوشاندہ تیار کرکے اس میں سرکہ اور شہد بالترتیب پانچ تولے اور دو تولے ملا کر پکانے اور شیشی میں ڈال کر ناخنوں پر لگانے سے مفید نتائج برآمد ہوں گے۔
اپنے سخت ناخنوں کو جیلاٹین (چیپ دار مادہ) میں روزانہ پندرہ منٹ تک بھگو کر رکھیں تو ناخن مضبوط ہو جائیں گے۔
ناخنوں کی خراب رنگت کیلئے
اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ ناخنوں کی رنگت خراب ہو رہی ہے تو آپ کو چاہئے کہ ایک چمچہ لیموں کا رس ایک گرم پیالہ پانی میں بھینس کے گرم دودھ کو ملا کر اس میں ناخن دھوئیں اس سے ناخنوں کی رنگت خوبصورت اور داغ ختم ہو جائیں گے۔
صبح سویرے نارنگی کا جوس پینے سے ناخن دلکش ہو جاتے ہیں۔ناخنوں کو چمکدار بنانے کیلئے لہسن چھیل کر یا لیموں کا رس لگانا چاہئے۔اس سے مفید نتائج برآمد ہوتے ہیں۔
ناخنوں کی دیکھ بھال
ناخنوں کے اردگرد تھوڑے سے نیم گرم تیل کی مالش کریں اور پھر اسے اچھی طرح صاف کر لیں۔تاکہ چکنائی کا کوئی نام و نشاں باقی نہ رہے ۔پھر ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کے تین چمچے المونیا کے ایک چمچہ میں ملائیں اور مکسچر کو روئی کے ٹکڑے سے انگلیوں اور ہاتھوں پر لگائیں۔
دو یا تین منٹ کے بعد ہاتھوں کو دھو کر خشک کر لیں اور لوشن لگائیں۔آپ ناخنوں کی پالش کی پہلی تہہ ناخنوں کو جڑ سے ناخنوں کی نوک تک لگائیں ۔جس وقت پالش گیلی ہو تو بلاٹنگ پیپر سے ناخنوں کے کناروں کو دور رکھیں تاکہ پالش دور ہو جائے اور ٹکڑے ٹکڑے نہ ہو۔ناخن پالش کو بالائی جلد سے تھوڑا سا ہٹا کر لگائیں تاکہ ہوا ناخنوں کی جڑ تک نہ پہنچ سکے۔
جب نیل پالش کی پہلی تہہ خشک ہو جائے تو دوسری تہہ اسی طرح سے لگائیں نارنجی رنگ کی اسٹک ریموور میں ڈبوئیں اور زیادہ لگ جانے والی پالش کو صاف کر دیں۔اگر آپ کے ناخن زیادہ چکور قسم کے ہیں تو نیل پالش کو بیضوی شکل میں لگائیں۔ناخنوں کی خوبصورتی کے لئے صفائی کا خاص رکھیں تاکہ یہ جراثیم سے بچ سکیں کیونکہ بڑے ناخنوں کے اندر کام کرتے وقت میل کچیل جمع ہو جاتی ہے جو بیماری کا باعث بنتی ہے۔

Browse More Nail Care Tips for Health & Strong Nails

Special Nail Care Tips for Health & Strong Nails article for women, read "Nakhun Mazboot Aur Khoobsurat Banayeen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.