Shakhsiyat Aur Moqa Mahal Ke Mutabik Nail Art Ka Intekhab Kareen - Article No. 2988
شخصیت اور موقع محل کے مطابق نیل آرٹ کا انتخاب کریں - تحریر نمبر 2988
یہ فیشن کم عمر لڑکیوں میں تو مشہور ہے ہی مگر اب تو ہر عمر کی خواتین اپنی مرضی کے نیل آرٹ کرتی نظر آتی ہیں
ہفتہ 15 اکتوبر 2022
نیل آرٹ کا جنون آج کل زوروں پر ہے۔لڑکیاں نت نئے طریقے سے ناخنوں میں رنگ بھرتی ہیں جو دیکھنے میں بے حد خوبصورت اور دلچسپ لگتے ہیں۔مغرب سے آیا یہ فیشن کم عمر لڑکیوں میں تو مشہور ہے ہی مگر اب تو ہر عمر کی خواتین اپنی مرضی کے نیل آرٹ کرتی نظر آتی ہیں۔کئی بیوٹی پارلر نیل آرٹ کی سروس دیتے ہیں۔موقع اور محل دیکھتے ہوئے ڈیزائنز کا انتخاب کیا جاتا ہے۔مثال کے طور پر دوستوں کے ساتھ جانا ہے تو الگ ڈیزائن،کسی تقریب میں جانا ہے تو الگ،آفس کے لئے الگ اور خود کی شادی ہو تو الگ۔یہاں تک کہ دن اور رات کے اعتبار سے بھی نیل آرٹ کے ڈیزائن پسند کئے جاتے ہیں۔ماہر بیوٹیشن خواتین کو اس بارے میں مدد فراہم کرتی ہیں کہ انہیں کونسا نیل آرٹ کرانا چاہیے۔یہاں ہم آپ کو مختلف موقع اور شخصیت کے اعتبار سے نیل آرٹ کے ڈیزائن بتائیں گے جنھیں آپ باآسانی گھر میں بھی بنا سکتی ہیں۔
ورکنگ وومن اور نیل آرٹ
کام کرنے والی خواتین بھی میٹنگ اور فارمل ایونٹ میں نیل آرٹ کر سکتی ہیں۔آفس جانے والی خواتین کے ایسے ڈیزائن موضوع ہیں جو جلدی اور آسانی سے بن جائیں۔گلٹر والے ڈیزائن عموماً آفس جانے والی خواتین کے ہاتھوں پر کسی جیولری کی طرح لگتے ہیں۔البتہ گلٹر والا نیل آرٹ کرنے کے لئے نیل پالش کا رنگ ہلکا ہی ہو تو اچھا رہے گا۔جیسے کے تصویر میں دیئے گئے نیل آرٹ میں ہلکے بادامی رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔اس نیل آرٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ کسی بھی رنگ کے سوٹ کے ساتھ چل جائے گا۔پھر اپنے گلٹر والی نیل پالش محض ناخنوں کی نب پر گولائی میں لگائیں۔بادامی رنگ کے علاوہ ہلکے آسمانی،سفید اور ہلکے بھورے رنگ کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔
شادی بیاہ پر نیل آرٹ
شادی بیاہ میں دلہن کا جوڑا اور زیور بھاری ہوتے ہیں۔اس لئے نیل آرٹ ہلکے رنگ کا ہو تو زیادہ اچھا لگے گا۔ان دنوں ویسے بھی دلہنوں میں ہلکی نیل پالش کا فیشن ہے۔شادی کے روز عموماً سرخ رنگ کا جوڑا ہوتا ہے جس کے ساتھ یا تو سرخ یا پھر کام کے رنگ کا نیل کلر اچھا لگے گا۔ولیمے کے دن ہلکے گلابی،سلور اور ہلکے جامنی رنگ کا انتخاب بھی کیا جا سکتا ہے۔نیل پالش لگانے کے بعد ان پر کرسٹلز اور موتی خوشنما انداز میں چپکائے جا سکتے ہیں۔انہیں چپکانے کے لئے کسی نیل گلو کا استعمال کریں جو بازار میں آسانی سے دستیاب ہیں۔
بڑی عمر کی خواتین اور نیل آرٹ
دراز عمر عورتوں کو بھی خوبصورت لگنے کا اتنا ہی حق ہے جتنا کہ ایک نوعمر لڑکی کو۔ناخنوں کو دیدہ زیب انداز میں رنگ کر خواتین اپنی شخصیت اور بھی نکھار سکتی ہیں۔ناخن بڑے کرکے صرف اتنے ہی حصے پر پالش لگائیں جو کہ جلد سے جڑے نہ ہوں۔اس کے بعد سفید نیل پالش لے کر کسی ماچس یا پتلے برش کی مدد سے ناخنوں پر ایسے ڈیزائن بنا لیں۔آج کل نیل مارکر بھی بازار میں دستیاب ہیں جن سے آسانی سے اس سے ڈیزائن بنایا جا سکتا ہے۔البتہ یاد رکھیں کہ نیل پالش کی بوتل کو کبھی ہلائیں مت۔ناخنوں پر نیل پالش لگانے کے بعد ان میں اکثر ہوا کے بلبلے پیدا ہو جاتے ہیں ان سے بچنے کے لئے بوتل کو بڑی آہستگی سے دونوں ہتھیلیوں میں پکڑ کر اسے گھمائیں یعنی چکر دیں۔
(جاری ہے)

Browse More Nail Care Tips for Health & Strong Nails
نیل آرٹ
Nail Art
خوبصورت چمکدار ناخن
Khubsurat Chamakdar Nakhun
نیل آرٹ
Nail Art
ناخن کی صحت کیسے رہے گی بحال
Nakhun Ki Sehat Kaise Rahegi Bahal
نیل کٹنگ ایک آرٹ
Nail Cutting Aik Art
نیل آرٹ
Nail Art
نیل آرٹ ہے مصروف رہنے کا اک بہانہ
Nail Art Hai Masroof Rehne Ka Ek Bahana
ناخن مضبوط اور خوبصورت بنائیں
Nakhun Mazboot Aur Khoobsurat Banayeen
خوبصورت ناخن‘خوبصورت شخصیت
Khoobsurat Nakhun Khoobsurat Shakhsiyat
نیل پالش اور صحت مند ناخن
Nail Polish Aur Sehat Mand Nakhun
نیل کلر اور نیل آرٹ
Nail Color Aur Nail Art
دلکش اور اسٹائلش ناخن
Dilkash Aur Stylish Nakhun
Special Nail Care Tips for Health & Strong Nails article for women, read "Shakhsiyat Aur Moqa Mahal Ke Mutabik Nail Art Ka Intekhab Kareen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
Child CareBeauty
MakeupHairsBaalon Ki BleachingChehraJildJild Ki BleachingKhoobsoorti Kay Naye AndazDulhan Ka MakeupMassageShampooWarzishNails
VideosIslam Aur AuratGharelu TotkayArticles100 Naamwar KhawateenKhanwada E RasoolQaroon E AulaaAzeem MaainAzeem BeevianFun O AdabQayadat O SayadatFlaah E Aama O KhasKhailRang O AahangBadnaseeb Khawateen
Ghar Ki AaraishRehnuma E KhareedariIbtedai Tibbi ImdadBaghbaniMarried LifeMehndi Ky Designs