ضلع میں امن وا مان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس فورس ہر وقت تیارہے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر محمد ارشاد خان

جمعہ 20 جنوری 2017 20:53

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر محمد ارشاد خان نے کہاہے کہ بونیر ضلع میں امن وا مان کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس فورس 24 گھنٹے چوکس ہے ۔پورے ضلع میں تما م تھانوں کی سطح پر گشت جاری ہے ،پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں ہے ۔پولیس کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر میں میرٹ کو ترجیح دی جاتی ہے ۔بونیر کے منتخب ممبران اسمبلی اور ضلعی حکومت پولیس کے ساتھ امن و امان کے سلسلے میں بھر پور تعاون کررہے ہیں ۔

بونیر کے مختلف تھانوں کو بہت جلد جدید معیار کے مطابق تعمیر کرنے کے لئے بہت جلد کام کا آغاز کیا جارہاہے جس کی تکمیل سے عوام کو سہولیات میسر ہو گی ،ضلع میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے اوور لوڈ ٹرکس کو ایک مخصوص وقت دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اوور لوڈنگ کی وجہ سے بونیر کی سڑکیں خراب ہورہی ہے ۔تھانہ ایلم میں تین عددکمرے اپنی مدد اپ کے تحت تعمیر کئے جارہے ہیں ۔

بونیر کے عوام نے امن کے قیام میں پولیس کا بھر پور ساتھ دیاہے اور عوامی تعاون کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کے روز بونیر پریس کلب کے دورہ کے موقع پر مقامی صحافیوں کے ساتھ گفتگوکے دوران کیا ۔ڈی پی او بونیر نے پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بونیر کے صحافیوں نے امن کے قیام میں بھر پور کردار اداکیاہے ۔

ایک سوال کے جواب میں ڈی پی او بونیر نے کہا کہ مٹی بھر عناصر بونیر ضلع کے پر امن حالات کو خراب کرنے کی جرات نہیں کرسکتے ،پولیس اپنے فرائض سے باخبر ہے ،بونیر میں داخل ہو نے والوں پر کھڑی نظر رکھے ہوئے ہے ۔انہوںنے کہا کہ تھانہ ڈگر ،تھانہ ناوہ گئی اور تھانہ طو طالئی کو ماڈل پولیس سٹیشن بنانے کے لئے ہوم ورک مکمل کیاگیاہے ۔جس پر عنقریب کام شروع کیا جائے گا ،ان ٹریس کیسوں کے بارے میں ڈی پی او بونیر نے کہا کہ عرصہ دراز سے ان ٹریس کیسوں کو ٹریس کیاہے جبکہ بہت جلد ایک اہم کیس کے بارے میں میڈیا اور عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔پریس کلب آمد پر بونیر پریس کلب کابینہ کے ممبران نے انہیں خوش آمدید کہا ۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں