چمن-,مرکزی انجمن تاجران کے وفد کی پبلک اکاونٹ کمیٹی کے چیئر مین سے ملاقات، چمن کے مسائل سے آگاہ کیا

ہفتہ 18 فروری 2017 19:14

ْچمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء)مرکزی انجمن تاجران و دوکانداران کے ضلعی حبیب اللہ اچکزئی کے قیادت میں ایک وفد نے پبلک اکاونٹ کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی سے ملاقات کی وفد میں سٹی صدر عبد الشکور خان اچکزئی ،بصیر خان اچکزئی ،حسن خان اچکزئی، حاجی قیوم جان اچکزئی اور دیگر بھی شریک تھے وفد نے عبد المجید خان اچکزئی کو چمن کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ چمن میں نادرا کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے چمن شہر میں تاجروں اور عوام کے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید بڑتے جا رہے ہیں تاجر اور عوام دور دراز علاقوں سے شناختی کارڈ بنانے کیلئے چمن آتے ہیں لیکن نادرا عملے کی سست روی کے باعث ہفتوں تک انتظار کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود شناختی کا ٹوکن ملنا ناممکن ہوتا ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے وفد نے مزید کہا کہ کوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر درجن بھر سے زائد چیک پوسٹوں پر شناختی کارڈ کے نام پر تذلیل کیا جارہا ہے اس موقع پر عبد المجید خان اچکزئی نے مسائل کو حل کرانے کا یقین دہانی کراتے ہوئے کہا انشاء اللہ یہ مسائل جلد از جلد حل کرائیں گے پہلے سے بھی اس کا مجھے پتہ تھا اور میرا بھی یہی کوشش ہے یہ مسائل حل ہوجائے ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں