ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کے عملے کا صحافی کے ساتھ بدتمیزی

اتوار 22 جنوری 2017 19:51

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء)آئینہ ان کو دیکھایا تو برا مان گئے۔محکمہ ہیلتھ نے اپنی غفلت چھپانے کیلئے ہتھکنڈے استعمال شروع کر دئیے۔مریضوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک دیکھانے پر ہیلتھ افسران سیخ پا۔کیمرہ مینوں کو کسی بھی اہم خبر اور واقعہ کے حوالہ سے فوٹیج بنانے پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔تاکہ نا اہل نکمے ہسپتال عملہ و افسران کی جعلی کارکردگی کا پردہ چاک نہ ہو سکے تفصیلات کے مبطابق مقامی صحافی ملک کاشف سرور کے ساتھ خبر کی فوٹیج بنانے کے دوران ہسپتال عملہ کی بد تمیزی۔

ملک کاشف سرور خبر کی معلومات لینے گئے تھے۔ہیلتھ افسران اپنی غفلت اور غیر انسانی سلوک کو چھپانے کیلئے سرگرم ہو گئے۔سی ای او ہیلتھ اختر بلوچ اور ایم ایس ڈاکٹر ناصر ملک نے صحافیوں کے خلاف محاذ بنا لیا۔

(جاری ہے)

مریضوں کو علاج کی بجائے پرائیویٹ ہسپتالوں کے مشوروں کا سلسلہ جاری۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا۔مریضوں کے لئے بیڈز میسر نہ ہونے کا بھی انکشاف، جناح ہسپتال کی تاریخ اب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں رقم ہونے لگی ۔

ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں غیر انسانی سلوک کا سلسلہ جاری،حادثات میں زخمی ہونے والے مریضوں کو کھلے آسمان تلے چھوڑ دینا اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کو لے جانے کے مشوروں نے شہریوں کو مشکلات کا شکار کر دیا ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع چنیوٹ کے واحد سرکاری ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں طبی سہولیات کا فقدان اور ڈاکٹرز کا مریضوں اور انکے لواحقین سے غیر اخلاقی و غیر انسانی سلوک روا ہونے کی وجہ سے مریض اور عوام شدید مشکلات کاشکار ہو کر رہ گئے ہیں۔

ہسپتال عملہ مریضوں کو کسی پرائیویٹ ہسپتال میں لے جا کر علاج کروانے کا مشورہ جبکہ مختلف حادثات میں زخمیوں کو کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا جانا معمول بنا لیا یا ہے جس کی حقیقت جب چنیوٹ میڈیا نے عیاں کی ہے تو اب چنیوٹ ہیلتھ سی ای او ڈاکٹر اختر بلوچ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو چنیوٹ ڈاکٹر صادق ملک اپنی نا اہلی کا پول کھل جانے پر میڈیا پر سیخ پا ہیں

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں