ٹوبہ روڈ پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس کا افتتاح ، 2012میں شرح خواندگی 68فیصد تھی جو اب بڑھ کر 77فیصد تک آگئی ہے،وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمان
ہفتہ 14 جنوری 2017 17:01
(جاری ہے)
بعد میں انہوں نے بصارت سے محروم افراد کے خصوصی شعبہ ایسسی بلٹی سمیت کیمپس میں بنائے گئے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا جس کے بارے انہیں وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے بریفنگ بھی دی۔کانفرنس ہا ل میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک میں دہشت گردی جیسے بڑے مسائل کے ساتھ لوڈ شیڈ نگ ، بدتر معیشت سمیت کئی بڑے مسائل کا سامنا تھا لیکن وزیر اعظم نوازشریف اور شہبا ز شریف نے اپنے ویژن کے مطابق کام کرتے ہوئے ملک کو نہ صرف دہشت گردی سے نکالا بلکہ دیگر مسائل کے حل کر نے پر بھی خصوصی توجہ دی جس سے اب لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے۔
پہلے ہمیں بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر نا پڑتا تھا لیکن اب یہ نہ ہونے کے برابر ہے اور 2018میں اس کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس کے باعث پرائمری سطح پر شرح خواندگی میں واضح اضافہ ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ 2012میں شرح خواندگی 68فیصد تھی جو اب بڑھ کر 77فیصد تک آگئی ہے ۔اسی طر ح 2012میں دو کروڑساٹھ لاکھ بچے سکولوں سے باہر تھے لیکن حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے اب یہ تعداد کم ہورہی ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی کاکہنا تھا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا تعلیم کے فروغ میں کردار نہایت اہم ہے جس کومد نظر رکھتے ہوئے اس کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے اور ریجنل کیمپس کا قیام بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں تمام علوم کی دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ بصارت سے محروم افراد کے لئے اسیسی بلٹی سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جس سے نہ صرف اس یونیورسٹی کے طلبا ء بلکہ دیگر طلبا ء بھی استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کی جانب سے تمام معذوار افراد کے لئے تعلیم مکمل طور پر مفت ہے۔سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے ویژ ن کے مطابق ہر شعبہ کی ترقی کے لئے کام کر رہی خصوصاً تعلیم کے حوالے سے کافی کام کیا جارہا ہے ۔اس کیمپس کی تعمیر کے بعد جھنگ اور چینوٹ کے بہت سے طلباء کے تعلیمی مسائل میں کمی آئے گی۔متعلقہ عنوان :
جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ٹراما سینٹر کا اچانک وزٹ کیا
ظ* فیصل آباد،جھنگ روڑ پر جگہ جگہ بنے یو ٹرن حادثات میں اضافہ کا سبب بننے لگے
ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیرنے مختلف امتحانی مرکز کا دورہ کیا
کلمہ چوک سے ملحقہ فاریسٹ پارک کی بحالی پر اقدامات کا آغاز کیا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنرجھنگ
محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے سیمینار برائے بحالی کپاس مہم کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر کی کاشتکاروں کے نمائندوں سے میٹنگ
ڈپٹی کمشنر جھنگ کی زیر صدارت میگا سیوریج بحالی منصوبے پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا دورہ
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی انفورسمنٹ کمیٹی کا اجلاس
پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی ضلع جھنگ کا انعقاد کیا ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تمام محکموں کی کارکردگی پر فوکس ہے، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی
ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک جنوبی جھنگ سٹی کا دورہ
جھنگ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات