جہلم، عالم اسلام کے نامور عالم دین شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان صدر وفاق المدارس کی وفات پر تعزیت اور دعا

منگل 17 جنوری 2017 20:27

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) عالم اسلام کے نامور عالم دین شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان صدر وفاق المدارس کی وفات پر تعزیت اور دعا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جامعہ حنفیہ کے مہتمم صوبائی امیر خدام اہلسنت مولانا محمدابو بکر صدیق ،شیخ الحدیث مولانا قاری ظفر اقبال ،شیخ الستاذ مولانا قاری عبدالودود،مولانا قاری نور اشرف ،قاری محمد اسلم،مولانا عطا اللہ طارق نے آج تمام مساجد میں نماز ظہر کے بعد مولانا سلیم اللہ خان کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے عالم اسلام میں خلا ء قرار دیا ۔مولانا صرف جامعہ فاروقیہ کے رائیس نہیں تھے بلکہ پورے ملک کے دینی مدارس کے سرپرست تھے۔اس موقع پر ان کے لئے خصوصی دعا مغفرت کی گئی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں