سی پیک منصوبے سے معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی، صوبائی وزیر ملک احمد یار ہنجرا

پیر 16 جنوری 2017 22:27

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) سی پیک منصوبے سے معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی،عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے ،لگتا نہیں کہ عمران خان عدالتی فیصلے سے مطمئن ہوں گے، موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،جیلوں میں اصلاحات کررہے ہیں ،تحصیل سطح پر ’’سب جیل‘‘ قائم کی جائیں گی ،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے گزشتہ روز موضع نبی پور میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت مہر علی نواز ترگڑ کی رہائشگاہ پر اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کی دشمن طاقتیں ’’سی پیک منصوبے ‘‘ کو ناکام بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں ،سی پیک منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی معیشت اور ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں جیلوں کی صورت حال کافی بہتر ہے اور مزید بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔قیدیوں کی صحت وصفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ،ہفتہ میں 6دن قیدیوں کو کھانے میں چکن دیا جارہا ہے ۔

جیل میں آنیوالے قیدیوں کو طبی حوالوں سے تشخیصی مراحل سے گزار کر جیلوں میں منتقل کرنے کے لئے ڈائیگناسٹک سینٹر اور قیدیوں کی تعداد کے پیش نظر تحصیل پر ’’سب جیلیں ‘‘ بنانے پر غور کیا جارہا ہے،جن پر عنقریب عمل شروع کردیا جائے گا۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ ملک نصیر الدین ہنجرا، وائس چیئرمین ضلع کونسل مظفر گڑھ ملک غلام قاسم ہنجرا ، سابق ناظم رنگ پور مہر امتیاز علی ترگڑ،چیئرمین یونین کونسل نبی پور مہر غلام مجتبیٰ ترگڑ،مہر غلام مصطفیٰ ترگڑ،مہر محمد رضوان ترگڑ،مہر قیصر عباس ترگڑ،مہر اختر عباس سیال ،ناصر عباس نون،سید محسن عابد بخاری،چیئرمین یونین کونسل مبارک پور رائو محمد راشد ،مہر غلام مرتضیٰ ترگڑ ،ملک عمر طارق،عابد خان ،چیئرمین یونین کونسل کوٹ ادوملک محمد جاوید،محمد جاوید گرمانی اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں