پاکستانی خواتین میں تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے جامع منصوبہ پر عمل شروع کردیا ہے ، سام القرا

خواتین کی استعداد میں اضافہ اور غربت کا تناسب کم ہو گا، کنٹری ہیڈیونیڈو

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:52

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء)اقوام متحدہ کے صنعتی ترقی کے ادارے یونیڈو (UNIDO) کے کنٹری ہیڈ سام القرانے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین میں تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے جامع منصوبہ پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے جس سے خواتین کی استعداد میں اضافہ اور غربت کا تناسب کم ہو گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جہانیاں میں میونسپل کمیٹی کے کانفرنس روم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے کنٹری ہیڈاردن سے تعلق رکھنے والے سام القرا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جہانیاں کا دورہ کیا انہوں نے ناسکو انڈسٹریز جہانیاں میں مختلف شعبوں کا دورہ کیا جہاں انہیں کپاس،مکئی سمیت دیگر فصلوں کے بیجوں کی تیاری کے مراحل سے آگاہ کیا گیا انہوں نے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مختلف بیجوں کی پراسیسنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میونسپل کمیٹی جہانیاں کے کانفرنس روم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔چیئرمین میونسپل کمیٹی جہانیاں حاجی عطاء الرحمن نے کہا کہ یونیڈو ٹیم کو جہانیاں کے دورہ کا مقصد شہر کو اپ ڈیٹ کرنا ،گھریلو صنعتوں کا قیام اور خواتین کیلئے کاروباری موقع پیدا کرنا ہے۔اس موقع پر یونیڈو کی نیشنل پروگرام آفیسر ڈاکٹر شاہینہ وحید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو این او کے تعاون سے ماحولیات کے حوالہ سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور خواتین کی ترقی کیلئے تحصیل جہانیاں میں منصوبہ سازی کی جائے گی،خواتین کیلئے ٹریننگ سنٹر اور رابطہ کے پروگرام بنائے جائیں گے۔

پراجیکٹ منیجرعلی یاسر نے بائیو گیس کے منصوبوں پر کام کی ضرورت پر زور دیا ۔اس موقع پرووم چیمبرز کی بانی میڈم ثمینہ جاوید ،وائس چیئرمین حاجی سلیم طارق ،حاجی امین گجر،وائس پریذیڈنٹ حبیب بینک چوہدری سعید اقبال،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اصغر،ڈاکٹر رائو شرافت علی خان،چوہدری ارشد آرائیں،وائس چیئرمین ضلع کونسل خانیوال چوہدری ضیاء الرحمن،محمد طیب ساجد،چوہدری صغیر بسی،عمر مجید سمیت کونسلرز ،سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں