کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر

الیکشن ایکٹ،آئین اور قانون اس چیز کی اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنا یوم تاسیس کا دن بھرپور طریقے سے منائیں مگر کل جس جگہ تقریب رکھا گیا وہاں سے صوفے،کرسیاں،ساوٴنڈ سسٹم بھی اٹھا لیا گیا،قومی اسمبلی میں خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 26 اپریل 2024 16:55

کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل2024 ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی، الیکشن ایکٹ،آئین اور قانون اس چیز کی اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنا یوم تاسیس کا دن بھرپور طریقے سے منائیں مگر کل جس جگہ تقریب رکھا گیا وہاں سے صوفے،کرسیاں،ساوٴنڈ سسٹم بھی اٹھا لیا گیاجس کی وجہ سے ہم نے پھر کسی دوسری جگہ پر اپنی تقریب رکھی،قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ بطور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی آپکی ذمہ داری بنتی ہے کہ آپ حکومتی نمائندگان سے پوچھیں کہ کیوں ملکی سب سے بڑی جماعت کے28ویں یوم تاسیس کے دن کے موقع پر یہ سلوک کیا گیا۔

یہ سمجھتے ہیں کہ عوام اس طرح بانی پی ٹی آئی کو بھول جائیں گے،عوام بانی پی ٹی آئی کو نہیں بھولیں گے،آرٹیکل سترہ کے مطابق ہم نے پوائنٹ آف آرڈر قانون کے مطابق اٹھائے لیکن ہمارے کسی بھی معاملے پر آپ نے رولنگ نہیں دی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی وفاق کی علامت اور ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اس ملک کی اس وقت وہ واحد پارٹی ہے جو چاروں صوبوں میں موجود ہے پاکستان تحریک انصاف وفاق کی علامت ہے اس ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

پورے پنجاب میں اس وقت دفعہ 144 کا نفاذ ہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوٴں کارکنوں کے گھروں پر بھاری نفری کے ساتھ پنجاب کی انتظامیہ اور پولیس نے چھاپہ مار کاروائیاں کی ہے کیا اس ملک میں جمہوریت معطل ہے اگر ہے تو پھر اعلان کر دیں جو سلوک ہمارے ساتھ کیا جارہا ہے ہم اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ پولیس گردی ختم ہونی چاہیے۔ کیا اس ملک میں جمہوریت معطل ہے اگر ہے تو پھر اعلان کر دیں جو سلوک ہمارے ساتھ کیا جارہا ہے ہم اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے ہمیں یہاں لاکھوں لوگوں نے مینڈیٹ دے کر بھیجا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں