کراچی،قائدآباد میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان ہلاک

منگل 21 فروری 2017 11:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) کراچی کے علاقے قائدآباد میں پولیس مقابلے کے دوران تین ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے۔ رات گئے قائد آباد کے علاقے شیر پاؤ کالونی میں پولیس سے مقابلے کے دوران تین ملزمان مارے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے۔ گشت پر موجود اہلکاروں کو اطلاع ملی جس پر پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور انہیں پکڑنے کی کوشش کی۔ تاہم فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان مارے گئے۔ جن کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں