اوگی میں سے پانی بھرنے کیلئے جانے والی دوشیزہ کا قتل ملزمان فرار

جمعرات 19 جنوری 2017 14:56

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) اوگی کے گائوں کرمٹی میں چشمہ سے پانی بھرنے کیلئے جانے والی دوشیزہ کو قتل کر دیا گیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ اوگی کے دور افتادہ گائوں کرمٹی میں ایک دوشیزہ مسماة نزاکت بی بی دختر سلیمان قریبی چشمہ سے پانی بھرنے گئی تھی کہ مبینہ طور پر تاک میں بیٹھے ملزمان نے اسے دیکھتے ہی اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ، فائرنگ کرنے والے ملزمان فوری طور پر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے متوفیہ کے ورثاء کی جانب سے وقاص ولد شاہ زمان، اختر زمان ولد حیدر زمان، ستار وغیرہ کے خلاف دعویداری کی ہے، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وجہ قتل رشتہ کا تنازعہ بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں