مانسہرہ میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی

پیر 16 جنوری 2017 18:09

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) مانسہرہ میں بھی چار روزہ پولیو مہم شروع ہو گئی، مہم میں محکمہ صحت کی ٹیمیں، پولیس اور ایف سی کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران محکمہ صحت کی پولیو سے بچائو کی ٹیمیں گھر گھر جا کر5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں ۔ اس سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ سیکورٹی اہلکار لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے افسران کا کہنا ہے کہ عوام پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، حکومت پاکستان کو پولیو فری ملک بنانا چاہتی ہے جس میں ہمیں آپ کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں