مانسہرہ پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 2 منشیات فروشوں سمیت 3 ملزمان گرفتار، چرس اور بیٹری برآمد

اتوار 12 مئی 2024 15:00

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) مانسہرہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 2 منشیات فروشوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 5 کلو چرس اور بیٹری برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 5 کلو سے زیادہ چرس برآمد کر لی، گرفتار منشیات فروشوں میں ڈب نمبر1 کا رہائشی قمرالسلام ولد عبدالسلام اور حدوبانڈی کا رہائشی بشیر ولد علی بہادر شامل ہیں، ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

ادھر تھانہ دربند کی پولیس نے مسجد سے سولر سسٹم کی 70 ہزار سے زیادہ مالیت کی بیٹری چوری کرنے والے ملہاڑ کے رہائشی گل مہران ولد محمد سلیم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری کی گئی بیٹری برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں