میرپور خاص، نامعلوم افراد نے 22سالہ نوجوان کو پھندا لگا کر ہلاک کر دیا

ہفتہ 18 فروری 2017 22:47

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) نامعلوم افراد نے 22سالہ نوجوان کو پھندا لگا کر ہلاک کر دیا نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی پولیس کا بیان، تفصیلات کے مطابق کا ک بنگلے کا رہاشی 22 سالہ راجو ولد ربشو کولھی جو کہ کاک بنگلے میں اپنے چچا کے پاس رہاش پذیر تھا گزشتہ روز مالی کالونی میں رہا ش پذیر اپنے والدین سے ملاقات کے لیے آیا مغرب کے بعد گھومنے کے لیے گھر سے باہر نکلا اور رات گئے واپس نہیں آیا صبح کے وقت لوگوں نے دیکھا کے نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی تھی زرائع کے مطابق نوجوان کو نامعلوم افراد نے گلہ دبا کر ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش درخت سے لٹکا کر فرار ہو گئے اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو درخت سے اُترا پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان نے خود کشی کی ہے اور پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں