میرپورخاص پولیس کی نشہ ویڈ، ماریجونا کے اسمگلر کے خلاف کارروائی

ملزمان 22/24 سال کے نوجوانوں جن میں زیادہ تعداد اسٹوڈینٹس کی ہے کو اپنا نشانہ بناتے تھے

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری پیر 29 اپریل 2024 17:41

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل 2024ء ) ڈی آئی جی میرپورخاص رینج جاوید جسکانی کی سخت ہدایت پر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری کے احکامات کی روشنی میں، انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری ، انچارج ڈی آئی بی دانش بھٹی ھمراہ ٹیم نے انٹیلیجنس بیسڈ انفارمیشن پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان پنھور کو گرفتار کر کے ملزم سے نشہ اور (weed/ Marijuana) برآمد کرلی۔

ملزم نے بہت منظم طریقے سے کالجز اور یونیورسٹیز کے شاگردوں کو اس نشہ کی طرف متوجہ کیا۔ ملزم نے اپنا ایک واٹس اپ اور فیس بک پیج بنا کر نوجوانوں کو بطور گاھک ایڈ کر کے ترسیل کرنا شروع کیا۔ ملزم اس نشہ کو 4000/5000 روپے فی گرام کے طور پر فروخت کر رہا تھا۔ ملزم کا دوسرا ساتھی، عالم بلوچ سکنہ شادی پلی یونیورسٹی کا طالب علم ھے۔

(جاری ہے)

ملزم کا بھائی بھی ایک شاگردوں کے ہاسٹل کا انچارج ھے۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش میں نشہ آور ویڈ میرپورخاص کے اچھے گھروں کے بچوں کو پوشیدہ طریقے سےفروخت کرنے اور استعمال کا بتایا۔ ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری کی جانب سے ایسے تمام بچوں کے والدین سے رابطہ کر کے ان کے بچوں کو جو میرپورخاص شہر اور باہر یونیورسٹیز میں پڑھتے ہیں انہیں اس موذی نشہ سے دور رکھنے کے اقدامات کرنے کے بارے میں درخواست کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری نے اس منظم گروہ کی مکمل سرکوبی کے لیے احکامات جاری کیے اور شامل افسران انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری اور ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 75/2024 زیر دفعہ 6/9 3 (4) CNS ACT سیٹلائٹ ٹاون پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں