ةبچے مستقبل کے معمار، انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص

بدھ 24 اپریل 2024 20:20

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) مستقبل کے معماروں کو مختلف جان لیوہ اور خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی ٹیکے مفت لگوانے کے لئے مشترکہ طور پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سونو خان چانڈیو نے نجی اسپتال میں عالمی حفاظتی ٹیکہ جات کے ہفتہ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بچے مستقبل کے معمار ہیں اس لئے انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے والدین، میڈیا اور کمیونٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم اپنے مستقبل کے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھ سکیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر جیرام داس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں 24 سے 30 اپریل تک عالمی حفاظتی ٹیکہ جات کا ہفتہ منایا جا رہا ہے جس کا مقصد ہم اپنے معصوم بچوں کو 12 مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنے قریبی صحت مرکز جا کر مفت حفاظتی ٹیکے لگوا کر انہیں ہمیشہ کے لئے محفوظ کریں انہوں نے مزید کہا حفاظتی ٹیکہ جات کے عالمی ہفتہ منانے کے سلسلے میں محکمہ صحت میرپورخاص کی جانب سے ضلع بھر کے تحصیلوں میں مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں جس میں آگاہی ریلیز، سیمینار اور دیگر پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں علاوہ ازیں ہیلتھ ورکرز کمیونٹی سطح پر آگاہی دے رہی ہیں بعد ازاں اسپتال سے مین روڈ تک ڈپٹی کمشنر سونو خان چانڈیو کی قیادت میں آگاہی ریلی بھی نکالی گئی اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر اشوک، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پولیو پروگرام ڈاکٹر نارائن داس، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر عالم آزاد، ڈاکٹر واحد خاصخیلی، سماجی رہنما محمد بخش کپری، علی حسن نون، روٹری کلب کے ایڈوکیٹ عطیف میمن، کمیونٹی ہیلتھ ورکر، صحافی اور پیرا میڈیکل اسٹاف بڑی تعداد میں موجود تھے۔

#

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں