غیر رجسٹر ڈپرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات اندر ایک ہفتہ دفتر ہذا رجسٹریشن کیلئے رابطہ کریں

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری سکولز مردانہ کا جاری بیان

پیر 16 جنوری 2017 14:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری سکولز مردانہ میرپور راجا راشد محمود تر اب کے دفتر سے جاری شدہ پریس ریلز کے مطابق غیر رجسٹر ڈپرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات اندر ایک ہفتہ دفتر ہذا رجسٹریشن کے لیے رابطہ کریں ۔بصورت دیگرغیر رجسٹرڈ پرائیویٹ ادارہ جات کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔

ضلعی انتظامی کے ذریعے غیر رجسٹر ڈ ادارہ جات بند کروائیں جائیںگئے ۔کوئی بھی پرائیویٹ تعلیمی ادارہ قانونی کارروائی سے بچ نہیں سکتا ۔ضلع بھر کے اے ای اوزکو پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کا وزٹ کرکے رپور ٹ دفترہذا ارسال کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔ایسے پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات جو قبل ازیں رجسٹرڈ تھے اور عرصہ دراز سے تجدید نہیں کروایا رہے اُن کے خلاف بھی غیررجسٹر ڈ ادارہ جات کی طرح کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی ادارہ جات کے لیے جو احکامات جاری کئے جاتے ہیں وہ پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات پربھی لاگو ہوتے ہیں ۔پرائیویٹ ادارہ جات سرکاری شیڈول کے بمطابق تعطیلات ، امتحانات ، نتائج اور مذہبی و قومی نوعیت کی تقریبات کرنے کے پابند ہوںگئے ۔ اُنہوں نے کہا کہ 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر پورے ملی جوش جو جذبے سے منایا جائے گا اس سلسلہ میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ ادارہ جات اس دن کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کریں اور انسانی زنجیر بنائیں گئے اورمقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے ۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں