میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں گزشتہ 10 روزسے چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے کا انکشاف

جمعہ 15 مارچ 2024 16:17

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) میرپور خاص تعلیمی بورڈ میں گزشتہ 10 روز سے چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق میرپور خاص تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید ذوالفقار شاہ کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر 10 روز قبل سندھ ہائی کورٹ نے ہٹا دیا تھا مگر ان کی جگہ قائم مقام چیئرمین کی تعیناتی تاحال نہیں کی جاسکی ہے۔

(جاری ہے)

قائم مقام چیئرمین کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے ناصرف بورڈ کے روز مرہ کے امور متاثر ہو رہے ہیں بلکہ انٹر سال اول کے نتائج بھی تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں،اس کے علاوہ گزشتہ 3 ماہ سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ بھی رک گیا ہے۔ بورڈ کے ملازمین کے مطابق چیئرمین نہ ہونے سے انہیں سالانہ اور ماہانہ چھٹیاں بھی نہیں مل رہی ہیں جبکہ بچوں کو بھی سالانہ تعلیمی پیسے بھی نہیں ملے ہیں جس کی وجہ سے امتحانی نتائج کا معاملہ رک گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ چیئرمین کی عدم موجودگی کے باعث آئندہ ماہ ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات کا انعقاد بھی خطرے میں ہے۔ بورڈ کے ملازمین نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد کسی اہل شخص کو بطور چیئرمین مقرر کرکے ملازمین کی مسائل فوری حل کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں