پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ترکش کورٹ آف اکائونٹس کے وفد کی شرکت

منگل 21 فروری 2017 16:18

پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ترکش کورٹ آف اکائونٹس کے وفد کی شرکت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں منگل کو پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ترکش کورٹ آف اکائونٹس کے وفد نے شرکت کی۔ پی اے سی کے چیئرمین سید خورشید احمد شاہ نے ترک وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ معزز مہمانوں کی اجلاس میں آمد پر ان کے شکر گذار ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین سید اور سینیٹر شیری رحمان نے پاک ترک دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پی اے سی میں ترک وفد کی شرکت سے ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔

آڈیٹر جنرل رانا اسد امین نے پی اے سی کو بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں آڈیٹر جنرل آفس اور ترک کورٹ آف اکائونٹس کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط ہوئے۔ یہ دورہ اس سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ اور آڈٹ کے حوالے سے صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں