بولان بھاگ ناڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا،ملزمان فرار

منگل 17 جنوری 2017 15:26

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) بلوچستان کے علاقے ضلع بولان کے تحصیل بھاگ ناڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ،ملزمان فرار ہو گئے،فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق منگل کو لیویز تھانہ بھاگ ناری کی حدود گوٹھ مندرانی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے آزاد خان نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے،تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ لیویز نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ لیویزفورس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں