ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ کا میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوران مختلف سینٹروںکا دورہ

ہفتہ 18 فروری 2017 16:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے شروع ہونیوالے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوران مختلف سینٹروںکا دورہ کیا اور امتحانی انتظامات کا جائزہ لیا جمعہ کومیٹرک کے ہونیوالے سالانہ امتحانات کے دوسرے پیپر کے دوران ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بنائے گئے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کر کے امتحانات کا جائزہ لیا اور وہاں پر تعینات عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ نقل کے ناسور کو روکنے کے لئے ہر قسم کے اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے کیونکہ نقل کے رجحان نے ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو تاریک بنا رکھا تھا ہم نے اپنی نسل کے بہتر مستقبل کو محفوظ بنا نے اور معیاری تعلیم کی بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانا ہے تاکہ بلوچستان کے نوجوان معیاری تعلیم حاصل کر کے دنیا کا ہر میدان میں مقابلہ کر کے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان بورڈ اور دیگر حکام امتحانی طریقہ کار اور تعلیم کے شعبے کو بہتر بنا نے کے لئے دن رات کوشا ں ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے نقل کے ناسور کو ختم کر نے کے لئے موثر انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ بلوچستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے جس کی وجہ سے اب کوئٹہ سمیت صوبہ بھر سے نقل کے رجحان کو ختم کر نے میں مدد مل رہی ہے اس میں شہریوں، طلباء وطالبات اور بچوں کے والدین کو بھی اپنا موثر کردار ادا کرنا چا ہئے تاکہ نوجوان نسل کے مستقبل کو تابناک بنا یا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں