سبی کے علاقے میں دو نامعلوم ڈاکو ہندوتاجر کو لوٹ کر فرار ہوگئے

ہفتہ 18 فروری 2017 17:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء)سبی کے علاقے میں دو نامعلوم ڈاکو ہندوتاجر کو لوٹ کر فرار ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب ہندو تاجر سریش کمار اپنی دکان بند کرکے اپنے ساتھی کے ہمراہ جھولے لعل گلی میں جارہاتھا کہ دو نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر اس سے 30ہزار رپے اور ایک موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے یاد رہے کہ سبی میں گزشتہ کچھ عرصے سے چوری ،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے آئے روز ہندو تاجروں کو سرشام سبی کی شاہراہوں پرلوٹا جارہاہے تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں مکمل طورپر ناکام رہی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں