حکو مت کے ترقیاتی منصوبے رحیم یارخان کے عوام کیلئے انمول تحفہ ہیں، میاں امتیازاحمد

منگل 17 جنوری 2017 13:38

رحیم یا رخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ میاں امتیازاحمد نے کہا کہ رحیم یارخان کے عوام سے کیا ایک ایک وعدہ وفاکررہے ہیں‘ 5ارب روپے کی لاگت سے خواجہ غلام فرید آئی ٹی اینڈ یونیورسٹی‘ منٹھار اور کوٹ سمابہ میں گرلز ڈگری کالجز سمیت اربوں روپے کے دوسرے ترقیاتی منصوبے موجودہ حکومت کا رحیم یارخان کے عوام کیلئے انمول تحفہ ہیں۔

مستقبل میں بھی مزید ترقیاتی فنڈز لاکر حلقہ این اے 196 کے عو ام کے قدموں میں نچھاور کریں گے‘ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ جیسے مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہے‘ 2018ء تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا،انہوں نے ان خیالات کااظہار انہوں نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ میاں امتیازاحمد نے کہا ہے کہ ‘ وزیراعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی اور خدمات کی بدولت آئندہ عام انتخابات میں بھی شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی چیئرمین شپ کے الیکشن میں پارٹی پالیسی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے پارٹی کی صفوں میں کوئی جگہ نہیں۔ان کی جگہ لینے والی نوجوان قیادت عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت اور جذبے سے سرشار ہے‘ ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ایم پی اے محمدعمرجعفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر چاروں صوبوں اور وفاق میں حکومت بنائے گی۔

میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میاں اعجازعامر اور وائس چیئرمین عبدالطیف بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں رحیم یارخان کے عوام اور میونسپل کمیٹی کے ممبران نے ان پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے انشاء اللہ وہ اس پر پورااترتے ہوئے رحیم یارخان کو ماڈل سٹی بنائیں گے۔تقریب سے عمرحمیدچوہدری‘ چوہدری جنید حسین‘منیراحمدسندھی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ممبران ضلع کونسل‘ انجمن تاجران کے عہدیداران‘ کونسلرزاور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں