میونسپل کمیٹی رحیم یارخان کا ناجائز تجاوزات کیخلاف مہم کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ

شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں اور بڑی سڑکوں سے ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کیلئے نوٹس جاری

منگل 24 جنوری 2017 14:17

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) میونسپل کمیٹی نے شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری مہم کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ دوسرے مرحلے میں شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں اور بڑی سڑکوں سے ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کیلئے نوٹس جاری کردیئے گئے۔دکانداروں کو رضا کارانہ طور پر دکانات کے آگے ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرکے دکانوں سے سڑک تک ٹف ٹائلزلگانے کی اپیل کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گذشتہ روز چیئرمین میاں اعجازعامر کی زیرصدارت میونسپل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں میونسپل کمیٹی کے افسران اور جنرل کونسلرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں یہ بات موضوع بحث رہی کہ شہر کے داخلی و خارجی راستے خانپور روڈ اور اڈا خانپور میںایک طرف گدھا گاڑیوں ریڑھیوں پر سبزی وپھل فروشوں نے قبضہ جما رکھا ہے تو دوسری طرف دکانداروں نے کئی کئی فٹ آگے تجاوزات اور تھڑے قائم کررکھے ہیں جس سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ اجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی نے اندرون شہر مختلف مارکیٹوں میں تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کے بعض ملازمین کی طرف سے نرمی برتنے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں