ضلع شیخوپورہ میں پاسپورٹ آفس کے باہر ٹائوٹو ں کاداخلہ ممنوع قرار دینے کا مطالبہ

بدھ 18 جنوری 2017 18:22

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء)مقامی سماجی حلقوں اور اعظم علی باجوہ نے ڈی سی اوشیخوپورہ سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع شیخوپورہ میں پاسپورٹ آفس کے باہر ٹائوٹو ں کاداخلہ ممنوع قراردیاجائے اوران کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے انہوںنے کہاکہ بڑی تعدادمیںسائلوںکو شدیدپریشانی اٹھاناپڑتی ہے ٹائوٹ دوگناسے بھی زائدرقم وصول کرتے ہیںاور پھرکئی کئی ہفتے سائلوںکوچکرلگاتے ہیںجبکہ پاسپورٹ آفس کاعملہ ٹائوٹوںکو پوراپروٹوکول دیتاہے اورسائل کئی کئی دن زلیل وخوارہوکر آخرکار ٹائوٹوںکے جھانسے میںآجاتے ہیںانہوںنے کہاکہ پاسپورٹ آفس میں دیانتدارعملہ تعینات کیاجائے اورٹائوٹوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میںلائی جائے تاکہ پاسپورٹ بنوانے میںآسانی ہو۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں