نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا

منگل 30 اپریل 2024 22:41

نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) نارنگ منڈی گرڈ روڈ پر قتل کی افسوسناک واردات ، سسرالیوں کے ہاتھوں ایک اور بہو جان کی بازی ہار گئی ،ظالم خاوند خالق نے جہیز میں گاڑی نہ لانے پر اپنی نوبیاہتا دلہن نازیہ بی بی کو گولیاں مار کر موقع پر قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق مقتولہ نازیہ بی بی کی شادی نواحی بھاگوڈیال میں ہوئی اور وہ نارنگ گرڈ روڈ پر آگئے ۔

مقتولہ کی شادی پانچ ماہ قبل عبدالخالق سے انجام پائی ۔خاوند جہیز میں گاڑی نہ دینے پر اکثر مارپیٹ کا نشانہ بناتا اور گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا ۔ لواحقین کے مطابق وقوعہ کے روز مقتولہ نے اپنے والد محمد اکرام سکنہ تلواڑہ تحصیل شکرگڑھ کو فون کیا کہ آج میرا خاوند مجھے قتل کرنا چاہتا ہے خدارا آکر لے جائیں ،میں بہت دکھی اور پریشان ہوں جس پر والد اپنے عزیزواقارب کے ساتھ پہنچ گیا لیکن ظالم اور درندے خاوند نے وحشیانہ انداز میں سرعام فائرنگ کرکے اسے موقع پر ڈھیر کردیا ۔

(جاری ہے)

نارنگ منڈی پولیس نے والد کی مدعیت میں خالق شعیب شاہد وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاحال کوئی گرفتار نہیں ہوسکا ۔پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھچوا دی اور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔واقعہ کے باعث علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں