شیخوپورہ میں اینٹی سموگ کنٹرول پروگرام/ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ منگل 30 اپریل 2024 17:49

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی سموگ کا باعث بننے اور ربڑ سے تیل نکالنے والے یونٹس کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرنے کی ہدایات۔مریدکے میں 28چک کے قریب بھی انتظامیہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئےسموگ ایکٹ کی خلاف ورزی اور ربڑ سے تیل نکالنے والے متعدد یونٹس کو مسمار کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کا کہنا ہے کہ سموگ کے انسانی صحت پر بہت مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جبکہ انڈسٹریل یونٹس/ گاڑیوں/ربڑ اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کو فضائی آلودگی میں آضافے کا باعث بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اس سلسلہ میں  ضلعی انتظامیہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور  ضلع بھرمیں سموگ کا باعث بننے والے تمام انڈسٹریل یونٹس کو مسمار کیا جاۓگا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں