ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ اور مزدور تنظیموں کے زیر اہتمام انٹرنیشنل لیبر ڈے کے حوالے سے تقاریب اور آگاہی ریلیوں کا انعقاد

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ بدھ 1 مئی 2024 17:19

شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی 2024ء ) لیبر ڈے کے حوالے سے یکم مئی کو شیخوپورہ میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور مزدور کی محنت اور عظمت کو خراج تحسین پیش کیا تقریب میں اے ڈی سی فنانس میاں نذیر ، ضلعی افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، پاکستان ورکرز فیڈریشن، آزاد اتحاد یونین سی بی اے میونسپل کارپوریشن ودیگر مزدور تنظیموں کے عہدیداران نےشرکت کی۔

تقاریب میں شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میاں نذیر احمد و دیگر مقررین کا تقاریب سے خطاب۔ لیبر ڈے منانے کا مقصد پاکستان کے محنت کش طبقے کو منظم کرنا ہے تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی فنانس میاں نذیر احمد نے مزید کہا کہ مزدور کو حکومتی مقرر کردہ اجرت دلوانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

مزدور کو بنیادی انسانی حقوق دیے بغیر ملک و قوم ترقی نہیں کر سکتے جبکہ مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ مزدور ہر دور میں انمول رہا ہے کسی بھی ملک کی معیشت سمیت زندگی کے ہر شعبہ میں مزدور کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ مزدور کی عظمت اس سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتی ہے کہ ایک محنت کرنے والے کو اللہ کا دوست کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں