ریسکیو اہلکاروں نے بے ہوش ملنے والے شہری کو 4 لاکھ 41 ہزار سے زائد رقم واپس کر دی

پیر 29 اپریل 2024 21:17

شرقپورشریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء)ریسکیو1122شیخوپورہ کے اہلکاروں نے ہمیشہ کی طرح ایمانداری اور خدمت انسانیت کی ایک اور مثال قائم کر دیں، ریسکیو اہلکاروں نے بزرگ شخص محمد یوسف کے 4لاکھ 41ہزار 5سو 30روپے واپس کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم شیخوپورہ میں 27اپریل 2024بوقت 5:13amکال موصول ہوئی کہ بتی چوک شیخوپورہ میں ایک بزرگ شخص کو کسی نے نشہ آور چیز کھلادی ہے جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گئے ہیں۔

ریسکیو کنٹرول نے فورا ایمبولینس کو بھجوایا جو کہ 5منٹ میں لوکیشن پر پہنچ گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے بزرگ شخص کو اچھے طریقے سے ایمبولینس میں شفٹ کیا اور فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ہسپتال شفٹ کردیا۔بزرگ شخص کی شناخت جاننے کے لئے جب تلاشی لی گئی تو انکی جیبوں سے شناختی کارڈ کے ساتھ 4,41,530روپے بھی ملے۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے تمام رقم ریسکیو آفس میں جمع کروا دی۔

29اپریل 2024کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو سیفٹی آفیسر غلام مرتضی ڈوگر نے بزرگ شخص محمد یوسف سے رابطہ کیا اور ریسکیو آفس شیخوپورہ میں تمام رقم واپس کر دی۔اس موقع پر اسٹیشن کوآرڈینیٹر محمد عثمان بھی موجود تھے۔بزرگ شخص محمد یوسف صاحب نے ریسکیورز کی ایمانداری کو بہت زیادہ سراہا اور ڈھیروں دعاں سے نوازا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد نے ایمرجنسی پر ایمانداری کی مثال قائم کرنے والے ریسکیو اہلکاروں محمد عاقل ،شرافت علی اور زاہد کو شاباش دی اور رضائے الہی کے حصول کے لیے خدمت انسانیت میں ایسے ہی پیش پیش رہنے کی نصیحت کی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں