ناقص اشیاء سے مٹھایاں تیار کئے جانے کا انکشاف

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 23 جنوری 2017 18:05

سمبڑیال (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔23 جنوری ۔2017ء )محکمہ صحت اور فوڈ کی نااہلی سے سمبڑیال اور گردونواح میں ناقص اشیاء سے مٹھایاں تیار کی جانے لگیں جن کے کھانے سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔تفصیلات کے مطابق شہر سمبڑیال میں ناقص اشیاء سے تیار شدہ مٹھایاں ،سموسے، پکوڑے اور ہوٹلوں میں کھانے تیار کرنے اور فروخت کرنے کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے ،ناقص و غیر معیاری گھی ،آئل، کیمیکل ملے مصالحہ جات ،ٹاٹری و دیگر ناقص اجزاء سے تیار شدہ اشیاء کھانے سے شہریوں کی بڑی تعداد بیماریوں کا شکار ہورہی ہے ،گندی اور غیر معیاری جگہوں پر تیار ہونے والی مٹھائی کھانے سے مختلف بیماریاں جنم لینے لگی ہیں جبکہ ہوٹلوں پر کھانے کا معیار بھی انتہائی ناقص جبکہ دیہی علاقوں میں ناقص اجزاء کی ملاوٹ غیر معیاری آئل، گھی کے استعمال کا رجحان بھی بڑھ چکا ہے ایسے میں محکمہ صحت اور محکمہ فوڈ کی کارکردگی بڑا سوالیہ نشان ہے ،عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف حفظان صحت کے افسران اور اہلکاران غفلت کا شکار ہیں اورعوام سخت پریشانی میں مبتلا ہیں ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری صحت و فوڈ ،ڈی سی سیالکوٹ سمیت محکمہ صحت کے افسران سے نوٹس لینے اور عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کا کڑا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں